مختلف شہروں میں گری آسمانی بجلی:60 افراد ہلاک

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 12-07-2021
راجستھان میں آسمانی بجلی گری
راجستھان میں آسمانی بجلی گری

 

 

 گذشتہ شب ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں بجلی گرنے سے اب تک پانچ درجن کے قریب افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ سب سے خطرناک حادثہ ریاست راجستھان کے شہر جئے پور کے آمیر محل میں ہوا۔

آمیر محل میں بنے واچ ٹاور پر بجلی گری ۔ یہاں تقریباً 35 زیادہ سیاح اس کی زد میں آگئے ۔۔۔۔ ذرائع کے مطابق یہاں تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں، حالاں کہ انتظامیہ کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

وہیں پولیس کی جانب سے ہلاک شدہ افراد کی شناخت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کیوں کہ ان کے پاس شناختی کارڈ نہیں تھا۔

بتایا جاتا ہے کہ اتوار کے روز چھٹی ہونے کے سبب لوگ پہاڑی علاقے میں گھومنے گئے تھے ۔ یہاں لوگ سیلفی لینے گے۔ اچانک آسمانی بجلی گر پڑی، جس میں لوگ جھلس گئے۔ یہاں تقریباً تین درجن افراد زخمی ہوگئے۔جن کا علاج قریبی اسپتال میں کیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے اس حادثہ پر غم کا اظہار کیا۔ انھوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اس حادثے سے بہت زیادہ دکھی ہوں۔ میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت پیش کرتا ہوں۔

राजस्थान के कुछ इलाकों में आकाशीय बिजली गिरने से कई लोगों को अपनी जान गंवानी पड़ी है। इससे अत्यंत दुख हुआ है। मैं मृतकों के परिजनों के प्रति अपनी गहरी संवेदना व्यक्त करता हूं: PM @narendramodi

اس کے علاوہ ریاست راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ کوٹہ، دھول پور، جھالاواڑ، جئے پور اور باراں میں آج آسمانی بجلی گرنے سے جو افراد ہلاک ہوئے یہ انتہائی دکھ کی بات ہے۔ میں اہل خانہ سے تعزیت پیش کرتا ہوں۔۔۔حکام کی ہدایت دی گئی ہیں کہ متاثرہ خاندان کو جلد جلد مدد کی جائے۔

خیال رہے کہ یہاں مختلف مقامات پر بجلی گرنے سے 25 افراد ہلاک ہوئے ، جن میں 8 بچے بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ اترپردیش میں بجلی گرنے سے 41 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے چترا کوٹ، انناؤ ، پریاگراج، فیروز آباد، کوشامبی ، کانپور نگر، کانپور دیہات میں آسمانی بجلی گرنے سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

ریاست مدھیہ پردیش میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد کی موت ہوگئی۔ یہ حادثہ گوالیار شہر میں پیش آیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے  ریاست اتر پردیش، راجستھان اور مدھیہ پردیش کے کچھ حصوں میں آسمانی بجلی گرنے سے ہونے والے جانی نقصان پر اظہار غم کیا ہے اور اس واقعہ میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کےلواحقین کو معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

پیر کو وزیر اعظم نے اپنےایک ٹویٹ پیغام میں کہا’’اتر پردیش کے متعدد حصوں میں آسمانی بجلی گرنے سے ہونے والی ہلاکتیں اندوہناک ہیں۔

اس واقعہ میں جن لوگوں اپنی جانیں گنوائی ہیں ان کے لوحقین سے میں تعزیت کرتا ہوں ۔

ایک اور ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا  کہ  راجستھان کے کچھ علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے کئی لوگ اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اس سے واقعہ سے غمزدہ ہوں۔ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

وزیر اعظم آفس نے ٹویٹ کرکے بتایا ہے کہ اس حادثے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے لواحقین کو دودو لاکھ اور زخمیوں کو 50،000 روپے وزیر اعظم ریلیف فنڈ سے دیئے جائیں گے۔