راجستھان:کرولی میں کرفیو جاری،46 گرفتار، 21 گاڑیاں ضبط

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 04-04-2022
راجستھان:کرولی میں کرفیو جاری،46 گرفتار، 21 گاڑیاں ضبط
راجستھان:کرولی میں کرفیو جاری،46 گرفتار، 21 گاڑیاں ضبط

 


 آواز دی وائس،جے پور

ریاست راجستھان کے ضلع کرولی میں 2 اپریل2022 کو ہونے والے فسادات کے دوران کرفیو جاری رہنے اور انٹرنیٹ بند ہونے کے بعد راجستھان پولیس نے 46 لوگوں کو گرفتار کیا ہے اور7 لوگوں کو حراست میں لیا ہے، جب کہ 21 گاڑیوں کو ضبط کیا ہے۔

 بھرت پوررینج کے انسپکٹر جنرل آف پولیس پرسنا کمار کھمیسرا نے پیر کو گرفتاری کی تصدیق کی۔

انہوں نے کہا کہ ہفتہ کو پھوٹا کوٹ علاقے کے بازار کرولی میں جلوس کے دوران پتھراؤ کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 46 لوگوں کو گرفتار کیا اور 7 لوگوں کو پوچھ گچھ کے لیے پولیس کی تحویل میں لیا گیا ہے۔

کھمسرا نے کہا کہ پولیس اسٹیشن کرولی میں درج واقعہ کے سلسلے میں کرفیو کے حکم کی خلاف ورزی کرنے پر اب تک 46 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ 7 افراد کو پوچھ گچھ کے لیے پولیس کی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔اس دوران پولس نے کل 21 دو پہیہ گاڑیوں اور 4 پہیہ گاڑیوں کو بھی ضبط کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ واقعہ کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے وہ فوری طور پراپنی ٹیم کے ساتھ کرولی پہنچے اور پولیس سپرنٹنڈنٹ کرولی شیلیندر سنگھ انڈولیا کے ساتھ صورتحال کا جائزہ لیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے رینج کے دیگراضلاع سے ضروری پولیس فورس اور آر اے سی کو بلایا اور ان پر امن قائم کرنے کے لیے جگہ پر دباؤ ڈالا گیا ہے۔ کئی سینئرافسران کو امن وامان برقراررکھنے میں مدد کے لیے کرولی بھیجا گیا اور یہ تمام افسران ضلع ہیڈکوارٹر کرولی میں تعینات ہیں۔

آئی جی کھمیسرا نے کہا کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے شہر میں پولیس گشت کے ذریعے صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ پولیس نے شہر میں فلیگ مارچ بھی کیا۔ آئی جی نے کہا کہ صورتحال اب قابو میں ہے لیکن احتیاطی تدابیر کے طور پر شہر میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

ہفتہ کوہندونئے سال کےدن کے موقع پر نکالے جانے والے جلوس پر پتھراؤ کیا گیا جس کے بعد دونوں گروپ آمنے سامنے آگئے۔ اس واقعہ میں کئی دکانوں کو آگ لگا دی گئی۔

صورتحال پر قابو پانے کے لیے ہفتہ (2 اپریل) کو کرفیو نافذ کیا گیا تھا اور احتیاط کے طور پر انٹرنیٹ کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔