بنگلہ والی مسجد: پانچویں منزل کو بھی مل گئی کھولنے کی اجازت

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 02-04-2022
بنگلہ والی مسجد: پانچویں منزل کو بھی مل گئی کھولنے کی اجازت
بنگلہ والی مسجد: پانچویں منزل کو بھی مل گئی کھولنے کی اجازت

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

دہلی ہائی کورٹ نے یکم اپریل 2022 کو رمضان المبارک کے آنے والے اسلامی مقدس مہینہ کے دوران نماز ادا کرنے کے لئے مرکز نظام الدین میں مسجد کمپلیکس کی پانچوں منزلوں کو پھر سے کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔

گذشتہ ماہ 16مارچ2022 کو ہائی کورٹ نے شب برأت کے پیش نظر مسجد کو اسی طرح کے شرائط کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی تھی۔

کیمپس میں کووڈ کے مثبت معاملات میں اضافے کے بعد مرکز 3 مارچ 2020 سے بند ہے۔

ذرائع  کے مطابق جسٹس جسمیت سنگھ نے رمضان کے دوران پابندیوں میں راحت دینے کی دہلی وقف بورڈ کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے ان سے کہا کہ وہ کووڈ پروٹوکول اور سماجی دوری کے اصولوں پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ تبلیغی سرگرمیوں سمیت کوئی بھی لیکچر کمپلیکس میں نہیں ہو سکتا اور ہدایت کی کہ صرف نماز پڑھی جا سکتی ہے۔

انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ ہر منزل پر سی سی ٹی وی کیمروں سے بھیڑ کی نگرانی کریں گے۔ دریں اثنا، دہلی پولیس نے مرکز کے انتظامیہ سے داخلی اور خارجی دروازوں کے ساتھ ساتھ ہر منزل کی سیڑھیوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کو دوبارہ نصب کرنے کو کہا ہے۔

جب کہ 16 مارچ کو نمازیوں کو شب برأت کی اجازت دیتے ہوئے، عدالت نے کہا تھا، ’ایک بار جب وہ کہتے ہیں کہ وہ کووڈ پروٹوکول بنائے رکھیں گے تو یہ ٹھیک ہے۔

اسے عقیدتمندوں کی صواب دید پر چھوڑ دیا جانا چاہئے ۔ حالانکہ دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے رہنما خطوط کے مطابق، ہر منزل پر سو سے کم لوگوں کو ہی اجازت دی جا سکتی ہے۔