ملک میں اومیکرون سے 653 افراد متاثر

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 28-12-2021
ملک میں اومیکرون سے 653 افراد متاثر
ملک میں اومیکرون سے 653 افراد متاثر

 

 

نئی دہلی: ملک میں کووڈ کی نئی قسم اومیکرون سے 653 لوگ متاثر پائے گئے ہیں جن میں مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 167، دہلی میں 166 اور کیرالہ میں 57 ہیں۔

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کو یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 21 ریاستوں میں 653 لوگ اومیکرون سے متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے 186 انفیکشن سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 72 لاکھ 87 ہزار 547 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 142 کروڑ 46 لاکھ 81 ہزار 736 کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 6358 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس وقت ملک میں 75 ہزار 456 کووڈ مریض زیر علاج ہیں۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.22 فیصد ہے۔ اسی مدت میں 6450 افراد کووڈ سے صحت یاب ہوئے ہیں ۔

اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 42 لاکھ 43 ہزار 945 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ صحت یابی کی شرح 98.40 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 10 لاکھ 35 ہزار 415 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 67 کروڑ 40 لاکھ 78 ہزار 531 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔