پیگاسس جاسوسی کیس:تحقیقاتی کمیٹی کی مدت میں توسیع

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 20-05-2022
پیگاسس جاسوسی کیس:تحقیقاتی کمیٹی کی مدت میں توسیع
پیگاسس جاسوسی کیس:تحقیقاتی کمیٹی کی مدت میں توسیع

 

 

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پیگاسس جاسوسی کیس میں تحقیقاتی کمیٹی کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے اپنی کمیٹی کو تحقیقات کے لیے مزید وقت دے دیا ہے۔ جس کے بعد اس کمیٹی کو پیگاسس کیس کی تحقیقاتی رپورٹ 28 جون تک پیش کرنی ہوگی۔

بتایا گیا ہے کہ مئی کے آخر تک مکمل رپورٹ تیار ہو سکتی ہے۔ سپریم کورٹ میں آج اس معاملے کی سماعت ہوئی۔ جس میں سی جے آئی نے کہا کہ کمیٹی نے تحقیقات کے لیے سافٹ ویئر بنایا ہے۔

کمیٹی نے کہا ہے کہ مئی کے آخر تک وہ اپنے تحقیقاتی عمل کا فیصلہ کرے گی۔ کمیٹی 4 ہفتوں میں اپنی حتمی رپورٹ نگران جج کو پیش کرے گی اور معاملے کی سماعت جولائی میں ہوگی۔ سی جے آئی رمنا نے کہا کہ اب ہمیں پیگاسس کیس کی عبوری رپورٹ موصول ہوئی ہے۔ جس میں کمیٹی نے 29 موبائل فونز کی جانچ پڑتال کی۔ کئی لوگوں سے بات بھی کی۔

اس حوالے سے عام لوگوں سے تجاویز بھی مانگی گئیں جس کے بعد کئی لوگوں کے ردعمل بھی آئے۔ جسے حتمی رپورٹ میں شامل کیا جائے گا۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ 2019 کے لوک سبھا انتخابات سے ٹھیک پہلے، اسرائیلی اسپائی ویئر پیگاسس کا استعمال کرتے ہوئے تقریباً 1400 لوگوں کے موبائل ہیک کرنے کا الزام ہے۔ جس میں کئی صحافیوں، تاجروں، اپوزیشن لیڈروں حتیٰ کہ حکومتی وزراء کے نام بھی شامل ہیں۔

اپوزیشن پیگاسس کو لے کر مرکزی حکومت پر لگاتار الزام لگا رہی ہے، کیونکہ اس اسپائی ویئر کمپنی کا دعویٰ ہے کہ وہ اپنا سافٹ ویئر حکومتوں کے علاوہ کسی پرائیویٹ کمپنی یا شخص کو نہیں بیچتی ہے۔

تاہم مرکزی حکومت نے اس حقیقت کو کبھی قبول نہیں کیا۔ مرکز نے پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ میں پیگاسس کو خریدنے سے انکار کر دیا ہے۔ اس کے بعد اس معاملے کی تحقیقات کو لے کر سپریم کورٹ میں کئی عرضیاں دائر کی گئیں۔

سپریم کورٹ نے ان عرضیوں پر مرکز سے جواب طلب کیا، لیکن حکومت نے صرف اتنا کہا کہ پیگاسس کو نہیں خریدا گیا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ حکومت کا جواب کافی نہیں ہے اور درخواست گزاروں کے دلائل قابل غور ہیں۔

حکومت نے یہ بھی کہا کہ یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے اس لیے ایک کمیٹی بنائی جائے جس کے سامنے حکومت اپنا جواب داخل کرے۔ اس کے بعد ایک کمیٹی بنائی گئی جو پورے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

پیگاسس جاسوسی کیس کی آج سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اب ہمیں ٹیکنیکل کمیٹی کی عبوری رپورٹ مل گئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ 29 موبائلز کی چھان بین کی گئی اور کئی لوگوں سے بات کی گئی۔

رپورٹ مئی کے آخر تک تیار ہو جائے گی۔ جس پر عدالت نے وقت بڑھاتے ہوئے کمیٹی کو کارروائی تیز کرنے کا کہا۔ عدالت نے 4 ہفتوں میں رپورٹ طلب کر لی۔