پٹنہ: این ایم سی ایچ میں 84 ڈاکٹرزکوروونا زدہ نکلے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 03-01-2022
 پٹنہ: این ایم سی ایچ میں 84 ڈاکٹرزکوروونا زدہ نکلے
پٹنہ: این ایم سی ایچ میں 84 ڈاکٹرزکوروونا زدہ نکلے

 

 

پٹنہ:بہار سے ایک چوکنانے والی خبر آرہی ہے۔ پٹنہ  کے این ایم سی ایچ میں 84 ڈاکٹروں کی مثبت رپورٹ آنے سے کہرام مچ گیا ہے۔ این ایم سی ایچ سے 194 لوگوں کا نمونہ لیا گیا۔ اب یہاں زیر علاج مریضوں میں کورونا چین بننے کا امکان ہے۔ بہت سے طبی عملہ بھی متاثر ہو سکتا ہے۔ کیونکہ جن ڈاکٹروں کی رپورٹ مثبت آئی وہ ڈیوٹی پر تھے۔ طبی عملے کے ساتھ ساتھ وہ مریضوں سے بھی رابطے میں رہے۔ مکمل

کرناٹک میں اومیکرون کے 10 نئے معاملے پائے گئے۔ کرناٹک میں اومیکرون کے 10 نئے معاملے پائے گئے ہیں۔ ریاست میں اومیکرون متاثرین کی کل تعداد اب 76 ہے۔ وزیر صحت ڈاکٹر سدھاکر نے کہا کہ بنگلورو میں 8 کیسز پائے گئے جن میں سے 5 بیرون ملک سے واپس آئے ہیں۔ دھارواڑ سے 2 معاملے سامنے آئے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بنگال میں کورونا کی وجہ سے بیلور مٹھ اگلے احکامات تک بند ہے۔

بنگال میں تیزی سے بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے بیلور مٹھ کو اگلے احکامات تک بند کر دیا۔ اس سے پہلے، ممتا حکومت نے 3 جنوری سے بنگال میں زیادہ تر اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ لیا تھا۔ بنگال کے چیف سکریٹری ایچ کے دویدی نے کہا کہ پیر سے ریاست میں تمام سرکاری اور نجی دفاتر 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ چلیں گے۔