پٹنہ :مولانا سجاد میموریل اسپتال کی جانب سے فری ماسک اور سینیٹائزرکی تقسیم

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 20-01-2022
پٹنہ :مولانا سجاد میموریل اسپتال کی جانب سے فری ماسک اور سینیٹائزرکی تقسیم
پٹنہ :مولانا سجاد میموریل اسپتال کی جانب سے فری ماسک اور سینیٹائزرکی تقسیم

 

 

 پھلواری شریف:اس وقت مولاناسجادمیموریل اسپتال امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے اورحضرت امیر شریعت ثامن مولانااحمد ولی فیصل رحمانی مدظلہ العالی کی قیادت میں بلاتفریق مذہب وملت بہتر طورپر اپنی خدمت انجام دے رہاہے۔

اسپتال کی جانب سے کووڈ کے پیش نظرحفاظتی بیداری مہم کے پروگرام منعقدکئے جاتے رہے ہیں، ضرورت مندوں کے لئے آکسیجن سلنڈر کی فراہمی بھی کی جاتی ہے،اس کے لیے اسپتال نے وافر مقدار میں آکسیجن سلینڈر اور آکسیجن کنسنٹریٹر کا انتظام کیا ہے۔

اس وقت کورونا کی تیسری لہر نے زندگی کی رفتارکو روک دیاہے،ایسے ناگفتہ بہ حالات میں اسپتال کی جانب سے ضرورت مندوں اورعام لوگوں کے درمیان مورخہ20جنوری 2022 کو بڑے پیمانے پر ضرورت مندوں کے درمیان سنیٹائزر اور ماسک کی مفت تقسیم کااہتمام کیاگیا۔اس موقع سے امارت ایجوکیشنل اینڈ ویلفئر ٹرسٹ کے سکریٹری جنرل مولانا سہیل احمد ندوی کے علاوہ ڈاکٹر تقی امام، ڈاکٹر نصرت یاسمین، ڈاکٹر ناہیدفاطمہ، ڈاکٹرسید یاسرحبیب، ڈاکٹر فہدنسیم اور ایڈمنسٹریٹر جناب فیاض اقبال صاحب، مولانا مفتی سعید الرحمن قاسمی، مولانا مفتی محمد سہراب ندوی، مولانا رضوان احمد ندوی صاحب کے علاوہ دیگر کارکنان امارت شرعیہ و مولانا سجاد میموریل اسپتال موجود تھے۔ضرورت مندوں نے اس عمل پر خوشی کے ساتھاسپتال کے ذمہ داروں کا شکریہ ادا کیااورکہاکہ مولانا سجادمیموریل اسپتال خدمت خلق کے میدان میں ہمیشہ پیش پیش رہاہے، ذمہ داروں کا عزم ہے کہ اس طرح کی خدمات کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہےگا۔