معصوم پرویز خاں نے پوسٹر سازی میں کر دیا کمال

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 12-07-2021
پرویز خان
پرویز خان

 

 

 یونس علوی / نوح (ہریانہ)

ریاست ہریانہ کے مسلم اکثریتی ضلع نوح کے پرویز خان نے ایک بہت بڑا کارنامہ انجام دیا ہے۔انھوں نے پوسٹر سازی کے مقابلے میں ملک بھر میں پہلا مقام حاصل کیا  ہے۔

جواہر نوودیا  ودیالہ کے زیر اہتمام ضلع نوح کے گاؤں بائی میں واقع، عالمی یوم آبادی کے موقع پر بین ریاستی آن لائن کوئز، پوسٹر میکنگ اور شاعری لکھنے کا مقابلہ منعقد کیا گیا۔

اس میں دس ریاستوں نوودیا ودیالہ اور دو کیندریہ ودیالہ کے 688 بچوں نے حصہ لیا۔

اس  آن  لائن کوئز میں ، مدھیہ پردیش کے ریوا کی جے این وی کی طالبہ ، کرنیکا پٹیل نے 40 منٹ کے کوئز کو صرف 27 منٹ میں جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

جب  کہ جے این وی بلاسپور ہماچل کے لکی یادو نے دوسری پوزیشن حاصل کی اور کیندریا اسکولہ فریدکوٹ پنجاب کی گیتانجلی نے کوئز میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

پوسٹر سازی کے مقابلے میں میوات کے جواہر نودیا ودیالیہ کے پرویز خان نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ جےاین وی ریوا مدھیہ پردیش کی دیویہ ترپاٹھی دوسری اور جے این وی میوات کے ہریش، ورشا راوت اور خوشی رنگا نے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

جب  کہ  سلوگن لکھنے میں انامیکا چوہان پہلے اور ہمانشو دوسرے نمبر پر رہی۔ جھالاور راجستھان کی نیلو کماری شاعری لکھنے میں پہلی فاتح بنی۔

جواہر نودیا  ودیالیہ کے پریس انچارج اشوک کمار یادو نے بتایا کہ ملک میں پہلی بار عالمی یوم آبادی کے موقع پر ان کے اسکول کے ذریعہ آن لائن کوئز مقابلہ کیا گیا ، جس میں راجستھان ، ہریانہ ، اتر پردیش ، مدھیہ پردیش ، ہماچل پردیش ، اروناچل پردیش ، پنجاب ، سری نگر اور کیرالہ سمیت دس ریاستوں کے 688 بچوں نے حصہ لیا تھا۔

مقابلہ میں صرف نوودیا ودیالیہ اور کیندریا ودیالیہ کے بچوں نے حصہ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں اس طرح کا یہ پہلا مقابلہ ہے۔

اس میں ، تمام بچوں پر آبادی کے بڑھتے ہوئے دباؤ پر ویڈیو دکھا کر اس کو روکنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس کے دوران کیندریہ ودیالیہ سرینگر کے پرنسپل نریش کانت اور جے این وی مہادیو پور پور اروناچل پردیش کے پی مینا نے بتایا کہ کس طرح ہندوستان سمیت دنیا میں بڑھتی آبادی قدرتی وسائل پر بہت زیادہ مشکلات کا سبب بن رہی ہے۔یہ انسانی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیتنے والے طلباء کو جلد ہی ڈاک کے ذریعہ پرکشش انعامات ارسال کیے جائیں گے۔