بین الاقوامی صوفی کانفرنس میں دنیابھرکے اہل تصوف کی شرکت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 04-04-2021
بین الاقوامی صوفی کانفرنس
بین الاقوامی صوفی کانفرنس

 

 

سراج انور / پٹنہ بھگوان وشنو اور بدھ کی سرزمین گیا کے گاندھی میدان میں بین الاقوامی صوفی کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ اس کانفرنس کے ذریعے دنیا کو پیغام دیا گیا کہ آج کے دورمیں انسانیت کا احترام ضروری ہے اور تمام انسانوں کو باہمی محبت ویگانگت کے ساتھ رہنا چاہئے۔ کورونا کی پابندیوں کے باجود ہندوؤں اور مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد نے صوفیہ کے پیغام امن کو یہاں آکر سنا۔

اس کانفرنس میں شرکت کے لئے ہندوستان کے علاوہ دنیا کے دوسرے ممالک سے بھی اہل سلوک آئے تھے۔ پوری دنیا کے صوفیوں نے عالم انسانی کو محبت کا پیغام دیا اورمذہب کے نام پر امتیازی سلوک اور تعصب پھیلانے والوں کی کوششوں کو ناکام کرنے کو کہا۔ جامعہ ازہر، مصر کے نائب مفتی اعظم شیخ احمد المدوح نے حسن اخلاق کو عام کرنے پر زور دیا ۔انہوں نے وضاحت کی کہ جس شخص کا کردار اچھا ہے۔

بغدادسے تعلق رکھنے والے صوفی محمد علی الحربی نے کہا کہ یہ آج انسانیت کو بچانے کی زیادہ ضرورت ہے اور یہی پیغام آنے والی نسلوں کو دیاجانا چاہئے۔ جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے شبیر برکاتی نے لوگوں کے سامنے صوفیانہ نغمہ پیش کیا دیگراہل خانقاہ میں اجمیرسے سید مہندی میاں ، دہلی سے سید صادق حسین نظامی ،عمر رضا خان بریلوی ، مولانا انور بغدادی شامل تھے۔سابق وزیراعلیٰ بہارجیتن رام مانجھی اورکچھ دوسرے لیڈران بھی کانفرنس میں آئے تھے۔