پاکستان کودہشت گرد ملک قرار دیا جائے: علما

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 27-11-2021
پاکستان کو ایک دہشت گرد ملک قرار دیا جائے: علما
پاکستان کو ایک دہشت گرد ملک قرار دیا جائے: علما

 

 

آواز دی وائس، ممبئی

گذشتہ روز 26 نومبر 2021 کو ممبئی حملے کی برسی پر ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے تعلق رکھنے والے علما کرام کی جانب سے شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور اس حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار و افسران کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

خیال رہے کہ 13 برس قبل ملک کے صنعتی دارالحکومت ممبئی میں کئی مقامات پر حملے ہوئے تھے  ۔اس میں 166 افراد ہلاک اور 293 زخمی ہوئے۔ جب کہ اس حملے میں 18 سیکورٹی اہلکار بھی شہید ہوئے تھے۔

مولانامحمود دریاآبادی،دیوبند:

جوسیکورٹی اہلکار اور افسران ممبئی دہشت گردانہ حملے شہید ہوئے تھے، ہم انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ان کے گھروالوں کے ساتھ اظہار ہمدری پیش کرتے ہیں، ہمیں ان کی قربانی پر فخر ہے۔ ملک کے تمام شہریوں کو ان کی قربانیوں پرفخر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یہ عہد کرنا چاہئے کہ ملک کے لیے جو بھی قربانی دینی پڑے، ہم اس کے ہمہ وقت تیار رہیں۔ دیش کا سر جھکنے نہیں دیں گے۔ اور جو لوگ بھی ملک کی حفاظت کر رہے ہیں اور دیش کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں ہم ان کے ساتھ تعاون کریں۔ عدالت نے دہشت گرد اجمل قصاب کے ساتھ انصاف کیا،اور اس کو قصورار ٹھہرائے جانے پر پھانسی دی گئی۔ یاد رکھئے کہ بھائی چارہ اس ملک کی ضرورت ہے۔ ہم سب لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ بھائی چارہ کو بڑھاوا دیں اور ملک کو مضبوط کریں۔

مولانا مفتی منظور احمد ضیائی،گورے گاوں۔

پاکستانیوں نے ممبئی پر جس طرح دہشت گردانہ حملے کئے ہیں وہ بہت ہی دردناک ہے، یہ تاریخ ہم ہندوستانیوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیتی ہے۔ خاص کر ممبئی واسیوں کے دلوں میں جو درد گذشتہ 13 سالوں سے اٹھ رہا ہے، وہ درد تھمنے کا نام نہیں لیتا ہے۔

اس حملے میں شہید ہونے والے سکیورٹی اہلکار کو میں خراج عقیدت پیش کروں گا جنہوں نے اپنی جان دے کر ہم سب کی جان بچائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ظلم کو نہیں بھلانا ہے، پاکستانیوں کو جواب دینا ہے۔ان کو سبق سکھانا ہے۔

مولانا شعیب خان خطیب، جامع مسجد ممبئی

پاکستان کی طرف سے جو حملہ ہوا تو ہم اس کی مذمت کرتے ہیں اور پاکستانیوں کو بھی مذمت کرتے ہیں اور ہم دعا گو ہیں اللہ تعالیٰ اس ملک کو ایسی آفت سے بچائے۔

 حضرت مولانا معین اشرف 

پاکستان کے ذریعہ جو دہشت گردانہ کاروائی ممبئی پر ہوئی ہے، ہم اس کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اقوام متحدہ سے ہم اپیل کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کو ایک دہشت گرد ملک قرار دے۔ ۔دہشت گرد حافظ سعید کو برسر عام پھانسی دی جائے۔ جن افسران نے قربانی دے کر اس ملک اور اس شہر کی حفاظت کی ہے، ہم انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان کے اہل خانہ کے لیے دعا گو ہیں۔

ان علما کرام کی جانب سے مذمت کرنے کے علاوہ صوفی اسلامک بورڈ کی جانب سے بھی شدید الفاظ میں  مذمت کی گئی ہے۔

صوفی اسلامک بورڈ کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا ہے کہ ہم ممبئی پولیس اور این ایس جی کے ان ہیروز کو یاد کرتے ہیں جنہوں نے ملک اور شہریوں کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں نچھاور کیں۔