کشمیر کی فلائیٹ پر پاکستان نے کیا اعتراض

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 03-11-2021
کشمیر کی فلائیٹ پر پاکستان نے کیا اعتراض
کشمیر کی فلائیٹ پر پاکستان نے کیا اعتراض

 

 

نئی دہلی : ہندوستان اور پاکستان کے تعلقات میں بہتری کی امید کم دکھائی دیتی ہے۔ پاکستان نے جموں و کشمیر کے سری نگر سے متحدہ عرب امارات کے شارجہ جانے والی پرواز کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

اسلام آباد نے اپنی فضائی حدود کے استعمال پر اعتراض کیا ہے۔ بدھ کو حکومت پاکستان نے گو فرسٹ فلائٹ کو اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

ہندوستان کی شہری ہوا بازی کی وزارت (ایم او سی اے)، وزارت خارجہ (ایم ای اے) اور وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) اس واقعے پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

گزشتہ ماہ وزیر داخلہ امت شاہ نے سری نگر اور شارجہ کے درمیان بین الاقوامی پرواز شروع کی تھی۔ ’گو فرسٹ‘ ‘ ہندوستان کی پہلی ایئر لائن ہے جس نے سری نگر سے شارجہ کے لیے براہ راست پروازیں فراہم کیں۔

 پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) ذرائع کے مطابق حکومتی احکامات پر ائیرلائن ’گو فرسٹ‘ کا اجازت نامہ منسوخ کردیا ہے۔ حکام شعبہ ٹرانسپورٹ سی اے اے نے ہندوستانی ائیرلائن کیلئے اجازت منسوخ کرنے کی تصدیق کی ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے ائیرلائن کو سری نگر تا شارجہ پروازوں کیلئے فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دی گئی تھی۔ مودی پاکستان کے راستے یورپ کے دورے پر گئے تھے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے 28 اکتوبر کو یورپ جانے کے لیے پاکستان کی فضائی حدود کا استعمال کیا۔

وہ اسی راستے سے واپس آئے تھے۔ پاکستان سے منظوری ملنے کے بعد ہی یہ راستہ استعمال کیا گیا۔ مودی کا طیارہ 777, 7006 300ای آر بہاولپور سے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا اور پنجگور سے گزرا۔ اس کے بعد ان کے طیارے نے ایران اور ترکی کی فضائی حدود کو بھی استعمال کیا۔