ڈرون کے ذریعہ ملک میں چل رہےہیں:وزیر اعظم مودی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
وزیر اعظم نریندر مودی
وزیر اعظم نریندر مودی

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک میں چل رہے لائٹ ہاوس پروجیکٹ کا جائزہ لیا ۔اس جائزہ کے دوران وزیر اعظم مودی کو ڈرون کے ذریعہ سبھی پروجیکٹ مقامات کی تفصیل دی گئی ۔ وزیر اعظم مودی کو سب سے پہلے اندور میں چل رہے ہاوس پروجیکٹ کے بارے میں جانکاری دی گئی ۔ انہیں ڈرون کے ذریعہ سے ناگپور ، پونے ، حیدرآباد اور اندور میں واقع فیکٹری مقامات کے بارے میں تفصیل سے بتایا گیا ۔ اس کے بعد کناڑیا ایکسٹینشن اور اندور کے پروجیکٹ مقامات سے واقف کرایا گیا ۔

 لائٹ ہاوس پروجیکٹ کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے افسران نے بتایا کہ کس طرح سے فیکٹری میں ای پی ایس کا استعمال کرکے ہلکے کنکریٹ کو بنایا جارہا ہے ۔ پھر حیدرآباد کی فیکٹری میں اسٹیل تیار کرنے کے بارے میں بھی بتایا گیا ۔ اس کے بعد وزیر اعظم مودی کو ڈرون کے ذریعہ اندور کے لائٹ ہاوس پروجیکٹ کے بارے میں پوری جانکاری دی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ اس پروجیکٹ میں آٹھ بلاک بن ررہے ہیں ، جس میں کل 1024 گھر ہوں گے ۔

 وزیر اعظم نے اسی سال رکھا تھا سنگ بنیاد

 وزیر اعظم نریندر مودی نے اسی سال یکم جنوری کو جی ایچ ٹی سی ۔ انڈیا کے تحت چھ ریاستوں میں چھ مقامات پر لائٹ لاوس پروجیکٹس کا سنگ بنیاد رکھا تھا ۔ رہائش اور شہری امور کی مرکزی وزارت نے 2017 میں جی ایچ ٹی سی ۔ انڈیا کے تحت لائٹ ہاوس پروجیکٹس کی تعمیر کیلئے پورے ملک میں چھ مقامات کا انتخاب کرنے کیلئے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کیلئے ایک چیلنج کی شروعات کی تھی ۔ وزیر اعظم مودی نے بتایا کہ اس پروجیکٹ کا ہدف وہ مزدور ہیں ، جوایک ریاست سے دوسری ریاست میں یا گاوں سے شہر میں آتے ہیں ۔