پدم ایوارڈس : نامزدگیاں 15 ستمبر تک ارسال کی جاسکتی ہیں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
پدم ایوارڈس
پدم ایوارڈس

 

 

 آواز دی وائس : نئی دہلی پدم ایوارڈس ( پدم و بھوشن، پدم بھوشن اور پدم شری ) کے لئے نامزدگیاں /یا سفارشات کا عمل آن لائن جاری ہے ان ایوارڈس کا اعلان یوم جمہوریہ 2022 کے موقع پر کیا جا سکا۔ پدم ایوارڈس کے لئے نامزدگیاں داخل کرنے کی آخری تاریخ 15 ستمبر 2021 ہے ۔۔

پدم ایوارڈس کے لئے نامزدگیاں / سفارشات کو صرف پدم ایوارڈس سے متعلق پورٹل

https://padmaawards.gov.in پر آن لائن قبو ل کیا جائے گا ۔

 یہ ایوارڈس 1954 میں قائم کئے گئے تھے۔ اور ہر سال یوم جمہوریہ کے موقع پر ان ایوارڈس کا اعلان کیا جاتا ہے۔ یہ ایوارڈس ‘‘ امتیازی کام ’’ کا اعتراف کرنے کے مقصد سے دئے جاتے ہیں ۔ اور یہ آرٹ ، ادب اور تعلیم ، کھیل کود ، علم طب، سماجی کام، سائنس اور انجینئرنگ ، عوام سے متعلق امور، سول سروس، تجارت اور صنعت وغیرہ جیسے تمام شعبوں میں امتیازی اور غیر معمولی حصولیابیوں / خدمات کے اعتراف میں دئیے جاتے ہیں ۔

 ان ایوارڈس کے لئے، نسل، پیشہ ، پوزیشن یا جنس کی تفریق کے بغیر تمام افراد اہل ہیں ۔ ڈاکٹروں اور سائنس دانوں کو چھوڑ کر سرکاری ملکیت کے کاروباری اداروں ، پی ایس یو میں کام کرنے والے افراد سمیت سرکاری ملازم ، پدم ایوارڈس حاصل کرنے کے اہل نہیں ہیں۔

حکومت، پدم ایورڈس کو ‘‘ عوام کے پدم ’’ میں تبدیل کرنے کے تئیں عہد بند ہے اس لئےتمام شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ خود کو نامزد کرنے سمیت نامزدگیاں / سفارشات پیش کریں ۔ ان تمام با صلاحیت افراد کی نشاندہی کی غرض سےٹھوس کوشش کی جا سکتی ہیں جن کی نمایاں کارکردگی اور حصولیابیاں در حقیقت اعتراف کئے جانے کی مستحق ہیں ۔ ان افراد میں خواتین ، سماج کے کمزور طبقات ، درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبیلوں سے تعلق رکھنے والے افراد، دویانگ یعنی معذور افراد اور سماج کی بے لوث خدمت کرنے والے افراد شامل ہیں ۔

 نامزدگیوں اور سفارشات میں مندرجہ بالا پدم پورٹل پر دستیاب فارمیٹ میں واضح کی گئیں تمام متعلقہ تفصیلات و کوائف پیش کی جانی چاہئیں۔ ان میں بیانیہ کی شکل میں توصیف نامہ ( زیادہ سے زیادہ آٹھ سو الفاظ ) اور فرد کی امتیازی اور غیر معمولی حصولیابیوں / خدمات کی وضاحت شامل ہیں ۔