آئی ٹی آئی کانپور کے کانووکیشن میں خطاب کریں گے پی ایم مودی

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 22-12-2021
 آئی ٹی آئی کانپور کے کانووکیشن میں خطاب کریں گے پی ایم مودی
آئی ٹی آئی کانپور کے کانووکیشن میں خطاب کریں گے پی ایم مودی

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

وزیر اعظم نریندر مودی 28 دسمبر2021 کو اترپردیش کے کانپور میں واقع انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ( آئی آئی ٹی) کی کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کریں گے۔

پی ایم مودی نے آئی ٹی آئی کانپور سمیت مختلف انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی کے طلباء اور سابق طلباء سے درخواست کی ہے کہ ان کے لیکچرز کے لیےوہ اپنے خیالات کا اظہار کریں ۔

انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا ’’ میں اس مہینے کی 28 تاریخ کو انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کانپور کے کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرنے جا رہا ہوں۔ یہ ایک متحرک ادارہ ہے، جس نے سائنس اور اختراع میں بے مثال تعاون دیا ہے ۔ میں سب کو اپنی تجاویز پیش کرنے کے لئے دعوت دیتا ہوں ‘‘۔