سلطان پور:وزیراعظم مودی نے کیا پوروانچل ایکسپریس وے کا افتتاح

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 16-11-2021
سلطان پور:وزیراعظم مودی نے کیا پوروانچل ایکسپریس وے کا افتتاح
سلطان پور:وزیراعظم مودی نے کیا پوروانچل ایکسپریس وے کا افتتاح

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

وزیر اعظم نریندر مودی نے سلطان پور میں پوروانچل ایکسپریس وے کا افتتاح کیا ہے۔ قبل ازیں وہ پوروانچل ایکسپریس وے پر ہندوستانی فوج کے سپر ہرکولیس طیارے سے اترے۔ اس کے بعد انہوں نے ایکسپریس وے پر بنی ایئر اسٹرپ کے قریب پلیٹ فارم سے ایک بٹن دبا کر ایکسپریس وے کا افتتاح کیا۔

انہوں نے کہا کہ تین سال قبل جب میں نے پوروانچل ایکسپریس وے کا سنگ بنیاد رکھا تھا تو میں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ میں اس ایکسپریس وے پر بھی اتروں گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ان طیاروں کی گرج بھی ان لوگوں کے لیے ہوگی جنہوں نے کئی دہائیوں تک قوم کے دفاعی ڈھانچے کو نظر انداز کیا۔

ملک کی سلامتی اتنی ہی اہم ہے جتنی اس کی خوشحالی۔ اب سے تھوڑی دیر میں، ہم دیکھیں گے کہ کس طرح پوروانچل ایکسپریس وے اب ہنگامی حالات میں ہندوستانی فضائیہ کے لیے ایک اور طاقت بن گیا ہے۔ ہمارا لڑاکا طیارہ جلد ہی ایکسپریس وے پر اترے گا۔

انہوں نے کہا کہ یوپی کا ایک خطہ اور اس کے لوگوں کو مافیا اور غربت کے حوالے کر دیا گیا۔ مجھے خوشی ہے کہ آج یہ خطہ ترقی کا ایک نیا باب لکھ رہا ہے۔

مودی کے سامنے ایئر فورس کے میراج-2000 ملٹی رول فائٹر نے ایکسپریس وے پر بنائی گئی ایمرجنسی ایئر اسٹرپ پر لینڈنگ کی۔ یہاں میراج میں ایندھن بھی بھرا گیا۔ اس کے بعد کمانڈوز کو لے کر فضائیہ کا ٹرانسپورٹ طیارہ اے این-32 ہائی وے پر اترا۔ ان کمانڈوز نے آپریشن کو انجام دینے کا منظر بھی پیش کیا۔

ائیر شو میں سکوئی ، میراج، رافیل، اے این 32، سوریا کرن جیسے طیاروں نے حصہ لیا۔ اس فضائی پٹی کی تعمیر کے بعد، یوپی ملک کی پہلی ریاست بن گئی ہے جس کے ایکسپریس وے پر 3-3 ایئر اسٹرپس ہیں۔ اس سے قبل ہندوستانی فضائیہ نے میراج 2000، جیگوار، سکوئی -30 اور سپر ہرکیولس جیسے جہازوں کو آگرہ ایکسپریس وے پر کامیابی سے اتارا ہے۔

awazurdu

گذشتہ حکومتوں پر مشرقی اترپردیش کی ترقی کو نظر انداز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ پوروانچل ایکسپریس وے اترپردیش میں جدید سہولیات کا عکاس ہے۔ تقریبا 22ہزار کروڑ کے اخراجات سےتیار 341کلومیٹر لمبے پوروانچل ایکسپریس وے کا افتتاح کرنے کے بعد ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ تین سال پہلے جہاں صرف زمین تھی وہاں آج ا تنا جدید ایکسپریس وے گذررہا ہے۔

یہ یوپی کے ترقی کا ایکسپریس وے ہے۔ نئے یوپی کی ترقی کا ایکسپریس وے ہے ۔ نئے یوپی کی تعمیر کا ایکسپریس وے ہے۔ یوپی کی مضبوط ہوتی معیشت کا ایکسپریس وے ہے۔ یوپی کی شان کا ثبوت ہے۔ اس کا افتتاح کرتے ہوئے وہ خود کو فخر محسوس کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے مکمل ترقی کے لئے علاقوں کا مساوی ترقی بھی بہت ضروری ہے۔ کچھ علاقے آگے چلے جائیں اور کچھ دہائیوں تک پیچھے چلے جائیں۔ یہ غیر مساوی ٹھیک نہیں ہے۔ ترقی کے امکانات ہونے کے باوجود نارتھ ایسٹ کو اتنا فائدہ نہیں ملا۔

یوپی کا چوطرفہ ترقی پر بھی گذشتہ حکومتوں نے دھیان نہیں دیا۔ ریاست کو مافیا اور غریب کے حوالے کر دیا گیا تھا۔ خوشی ہے کہ آج یہی علاقہ ترقی کا نیا تاریخ لکھ رہا ہے۔ توانائی بخش وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ ان کی ٹیم اور اترپردیش کے لوگوں کو پوروانچل ایکسپریس وے کے لئے مبارک باد کا مستحق ہیں۔