آکسیجن کی دستیابی پروزیراعظم کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 23-04-2021
وزیراعظم
وزیراعظم

 

 

نئی دہلی

وزیر اعظم نریندر مودی نے پورے ملک میں آکسیجن کی سپلائی کا جائزہ لینے اور اس کی دستیابی میں اضافے کے طور طریقوں کا جائزہ لینے کےلیے ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ کی۔

افسران نے آکسیجن کی سپلائی کو بہتر بنانے کے لیے پچھلے کچھ ہفتوں میں کی گئی کوششوں سے انہیں واقف کرایا۔

وزیراعظم نے بہت سے پہلوؤں پر تیزی سے کام کرنے کی ضرورت , آکسیجن کی پیداوار میں اضافہ، صحت سہولیات میں اضافے کے لیے آکسیجن کی فراہمی کی غرض سے اس کی تقسیم اور اختراعی طور طریقوں میں اضافے کے بارے میں بتایا۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ریاستوں کی آکسیجن کی مانگ معلوم کرنے کے لیے ریاستوں کے ساتھ ایک تال میل کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ریاستوں کو کی جانے والی آکسیجن کی سپلائی میں لگاتار اضافہ کیا جا رہا ہے۔ 20 ریاستوں کی موجودہ یومیہ 6785 میٹرک ٹن رقیق طبی آکسیجن کےتناظر میں حکومت ہند نے 21 اپریل سے ان ریاستوں کے لیے 6822 میٹرک ٹن یومیہ مختص کی ہے۔

قابل غور ہے کہ پچھلے کچھ دنوں میں رقیق بی آکسیجن کی دستیابی میں تقریباً 3300 میٹرک ٹن یومیہ کا اضافہ ہوا ہے، جس میں پرائیویٹ اور سرکاری اسٹیل پلانٹس صنعتوں، آکسیجن بنانے والی کمپنیوں نے تعاون دیا ہے نیز غیر لازمی صنعتوں کے لیے آکسیجن کی سپلائی کی ممانعت کی گئی ہے۔

افسروں نے وزیراعظم کو بتایا کہ وہ جلد سے جلد منظور شدہ پی ایس اے آٓکسیجن پلانٹس میں کام کاج شروع کرنے کے لیے ریاستوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

(ایجنسی ان پٹ)