جہانگیر پوری معاملہ میں اویسی بولے ۔۔۔

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 20-04-2022
جہانگیر پوری  معاملہ میں اویسی بولے ۔۔۔
جہانگیر پوری معاملہ میں اویسی بولے ۔۔۔

 

 

آواز دی وائس : ہنومان جینتی کے موقع پر دہلی کے جہانگیرپوری میں پھوٹنے والے تشدد کے بعد، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے زیر اقتدار این ٹی ایم سی اسی علاقے میں دو دن (20 اور 21 اپریل 2022) کے لیے انسداد تجاوزات مہم چلائے گی۔ اس دوران وہاں پر غیر قانونی تعمیرات پر بلڈوزر بھی چلایا جائے گا۔ ایم سی ڈی نے اس سلسلے میں دہلی پولیس کے 400 اہلکاروں سے کہا ہے، تاکہ اس دوران وہاں امن و امان برقرار رکھا جاسکے۔

 ادھر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی نے بی جے پی اور اے اے پی کو گھیر لیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بی جے پی نے غریبوں کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے۔ تجاوزات مہم کے نام پر نہ نوٹس دیتے ہیں نہ موقع۔ وہ اب اتر پردیش اور مدھیہ پردیش کی طرح دہلی میں بھی مسلمانوں کے گھر تباہ کرنے جا رہے ہیں۔ اویسی نے ٹویٹ کیا۔''بی جے پی نے غریبوں کے خلاف جنگ کا اعلان کیا ہے۔ یوپی اور ایم پی کی طرح وہ دہلی میں بھی تجاوزات ہٹاو مہم کے نام پر لوگوں کے مکانات گرائیں گے۔ کوئی نوٹس، عدالت میں جانے کا موقع نہیں، صرف غریب مسلمانوں کو زندہ رہنے کی ہمت کی سزا دینے کے لیے۔ انہوں نے کہا کہ اروند کیجریوال کو اس سلسلے میں اپنے مشکوک کردار کی وضاحت کرنی چاہیے۔

انہوں نے اگلی ٹویٹ میں لکھا، ’’کیا ان کی حکومت کا پی ڈبلیو ڈی (پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ) اس ’’مسماری مہم‘‘ کا حصہ ہے؟ کیا جہانگیرپوری کے لوگوں نے انہیں اس طرح کی غداری اور بزدلی کے لیے ووٹ دیا تھا؟ ان کا بار بار یہ جوا۔ پیش کرنا کہ "پولیس ہمارے کنٹرول میں نہیں ہے" اب کام نہیں کرے گا۔ اب قانونی حیثیت یا اخلاقیات کا ڈھونگ بھی نہیں رہا۔ یہ ایک مایوس کن صورتحال ہے۔