ہم مساجد کی حفاظت کریں گے:رام داس اٹھاولے

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 29-04-2022
ہم مساجد کی حفاظت کریں گے:رام داس اٹھاولے
ہم مساجد کی حفاظت کریں گے:رام داس اٹھاولے

 

 

آواز دی وائس،ممبئی

مرکزی وزیررام داس اٹھاولے نے لاوڈاسپیکر معاملے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ مساجد سے لاؤڈ اسپیکر ہٹانا غلط ہے، ہم  اس کی حفاظت کریں گے۔

ایک طرف ملک بھر کی مساجد سے لاؤڈ اسپیکر ہٹانے یا نہ ہٹانے پر تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔ مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) کے سربراہ راج ٹھاکرے نے حال ہی میں ممبئی میں ایک ریلی کے دوران مطالبہ کیا تھا کہ 3 مئی2022 تک مساجد سے لاؤڈ اسپیکر ہٹا دیے جائیں، ورنہ ہم بھی جواب میں ہنومان چالیسہ پڑھیں گے۔

راج ٹھاکرے کے اس بیان کے بعد یہ معاملہ پورے ملک میں آگ کی طرح پھیل گیا اور ایک نئی بحث شروع ہوگئی۔ اس ایپی سوڈ میں ہندو تنظیموں کے بیشتر رہنما اور کارکنان اور بی جے پی حکومت مساجد کے لاؤڈ اسپیکر کی مخالفت کر رہی ہے لیکن مرکز کی نریندر مودی حکومت میں وزیر رام داس اٹھاولے نے ایک آوٹ آف دی باکس بیان دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مساجد سے لاؤڈ اسپیکر ہٹا کر نیا تنازعہ کھڑا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور ایسا ہر گز نہیں ہونا چاہیے۔ مرکزی وزیر نے کہا ہے کہ ہم مساجد سے لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کی مخالفت کریں گے۔

مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے نے کہا کہ اگر کوئی مسجد سے لاؤڈ اسپیکر ہٹاتا ہے تو ان کی پارٹی اور کارکنان مساجد کے حق میں کھڑے نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ انہوں نے مولانا اور علمائے کرام سے بھی امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ایشوز کو اٹھا کر ایک نیا تنازع کھڑا کیا جا رہا ہے۔ جب کہ ایسا ہر گز نہیں ہونا چاہیے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب رام داس اٹھاولے مسجد سے لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کی مخالفت کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے بھی وہ مساجد کے تحفظ کی بات کر چکے ہیں۔ حالانکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ہنومان چالیسہ بجانے کے خلاف نہیں ہیں، لیکن ہم راج ٹھاکرے کے لاؤڈ اسپیکر کو ہٹانے کے مطالبے کے خلاف ہیں۔