ہمارے فیصلوں کا احترام نہیں ہورہا ہے۔ سپریم کورٹ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 06-09-2021
سپریم کورٹ
سپریم کورٹ

 

 

نئی دہلی :پیر کے روز سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کے رویہ پر سخت تبصرہ کیا۔ عدالت نے کہا کہ ہمارے فیصلوں کا احترام نہیں کیا جا رہا۔

عدالت نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کے صبر کا امتحان نہ لیں۔ چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمنا ، جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس ایل ناگیشور راؤ کے خصوصی بینچ نے سالیسٹر جنرل تشار مہتا کی سرزنش کی۔

عدالت نے ٹریبونل میں خالی آسامیوں کو بھرنے میں تاخیر اور ٹربیونل ریفارمز ایکٹ کی منظوری پر برہمی کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس این وی رامانا نے کہا کہ ہم نے پچھلی بار بھی پوچھا تھا کہ آپ نے ٹربیونلز میں کتنی تقرریاں کی ہیں۔ ہمیں بتائیں کہ کتنی تقرریاں ہوئی ہیں۔