دارالعلوم دیوبند کو فتوے کی ویب سائٹ وقتی طور پر بند کرنے کا حکم

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 07-02-2022
دارالعلوم دیوبند کو فتوے کی ویب سائٹ وقتی طور پر بند کرنے کا حکم
دارالعلوم دیوبند کو فتوے کی ویب سائٹ وقتی طور پر بند کرنے کا حکم

 

 

آواز دی وائس : نئی دہلی

سہارنپور کے ڈی ایم نے دارالعلوم دیوبند کو حکم جاری کیا ہے کہ وہ بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے غیر قانونی فتووں کے بارے میں انکوائری مکمل ہونے تک اپنی ویب سائٹ بند کر دیں۔

 جنوری کے وسط میں جب نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس (این سی پی سی آر) کو شکایت موصول ہوئی تو انہوں نے شکایت کو سہارنپور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو بھیج دیا۔ انکوائری کے بعد انہوں نے دس دن کے اندر مکمل رپورٹ طلب کی تھی۔

اگرچہ دس دن گزر چکے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ انکوائری میں ایک طویل عمل ہوگا اس لیے عبوری حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کیا ہے دیوبند ی فتوے کا تنازعہ

دراصل  پچھلے ماہ ہی  یہ شکایت کی گئی تھی کہ  دارالعلوم دیوبند سے گمراکن فتوے جاری ہورہے ہیں،جو بچوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی بھی ہے اور ملک کے قانون کے خلاف بھی۔ایسے فتوے دارالعلوم دیوبند کی فتوے کی آفیسشل ویب سائٹ پر موجود ہیں ۔جن میں بچوں کو گود لینے سے لڑکیوں کی تعلیم تک ایسے فتوے موجود ہیں جنہیں نہ صرف گمراکن اور خلاف قانون مانا جائے گا۔

یہ شکایت کوئی انفرادی نہیں تھی بلکہ نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس (این سی پی سی آر)نے کی تھی جسے ایسے فتووں کے خلاف شکایتیں موصول ہورہی تھیں۔۔ جس پر کارروائی کرتے ہوئے کمیشن نے دارالعلوم دیو بند کے خلاف سہارن پور کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے تحریری شکایت کی تھی۔ جس میں کہا گیا ہے کہ کمیشن کو دارالعلوم دیوبند کی ویب سائٹ کے خلاف شکایت موصول ہوئی ہے اور ان کی طرف سے غیر قانونی اور گمراہ کن فتوے جاری کیے جا رہے ہیں۔اس معاملے پر توجہ دی جائے۔

 کیونکہ ان کی بنیاد پر قانونی کارروائی کی گنجائش ہے جبکہ ویب سائٹ کو بلاک کیا جاسکتا ہے۔کمیشن نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے دس دنوں کے دوران اس معاملہ پر اپنی کارروائی کی رپورٹ پیش کرے۔اب ڈی ایم نے پہلا قدم اٹھایا ہے۔