اڈِیشہ اسمبلی میں اپوزیشن کاہنگامہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 21-02-2021
اڈِیشہ اسمبلی
اڈِیشہ اسمبلی

 

بھوبنیشور: اڈیشہ اسمبلی میں منڈیوں میں وسیع پیمانے پر بدنظمی اور دھان کی خریداری میں بے ضابطگی کے تعلق سے بحث کرانے کے مطالبے پر حزب اختلاف نے مسلسل دوسرے دن ہفتہ کے روزبھی زبردست ہنگامہ کیا جس کے سبب ایوان کی کارروائی دوبار ملتوی کرنی پڑی۔ ایوان میں تقریباً ساڑھے دس بجے وقفہ سوالات شروع ہوتے ہی اپوزیشن کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے ممبران تختیاں لیکر ایوان کے وسط میں آئے اور احتجاج شروع کردیا۔

احتجاج کرنے والے ممبروں کےخواہش اور ایوان کی کارروائی چلانے میں بہتر محسوس نہ کرنے کی صورتحال کے پیش نظر اسپیکر ایس این پاترو نے ایوان کی کارروائی 11:30بجے تک ملتوی کردی۔ (ایجنسی ان پٹ)