ڈرون چلانے کے لیے سکیورٹی کلیرنس کی ضرورت نہیں: سندھیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 26-08-2021
علامتی تصویر
علامتی تصویر

 

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

مرکزی وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا نے جمعرات کو نئی ڈرون پالیسی کا اعلان کیا۔

اس کے تحت حکومت نے ڈرون کے استعمال کے قوانین میں نرمی کی ہے۔

اب ڈرون چلانے کے لیے کسی رجسٹریشن یا لائسنس کے اجراء سے پہلے سیکورٹی کلیئرنس کی ضرورت نہیں ہوگی اور ڈرون اڑانے کی فیس بھی کم کر دی گئی ہے۔

سندھیا نے کہا کہ آج مرکزی حکومت وزیر اعظم کی قیادت میں نئی ​​ڈرون پالیسی کا اعلان کر رہی ہے۔

یہ پالیسی ایک تاریخ رقم کرے گی۔ ہماری سوچ یہ ہے کہ ایک ماحولیاتی نظام ہندوستان میں بنایا جائے، جس کی بنیاد پر ہندوستان میں انقلاب آنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اس انقلاب کے تین حصے ہیں۔ پہلا - کاروبار کرنے میں آسانی ، دوسرا - تمام غیر ضروری منظوریوں کا خاتمہ اور تیسرا -

کاروبار میں داخلے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا۔ ہم نے ملکی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے 6 قوانین بنائے ہیں۔

اس میں ڈرون کا سائز جو بھی ہو ، اسے رجسٹر کرنا ضروری ہے۔ تمام ڈرون مالکان کو آدھار اور پاسپورٹ کی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔

ہماری سکیورٹی ایجنسیوں کو ڈیجیٹل اسکائی پلیٹ فارم تک براہِ راست رسائی دی جائے گی۔

ڈی جی سی اے کی تنظیم کسی بھی ڈرون کا معائنہ کر سکتی ہے۔

اگر کسی ریاست کو لگتا ہے کہ محدود وقت کے لیے کسی علاقے کو ریڈ زون میں تبدیل کرنا ہے، جہاں اجازت کے بغیر اڑنا ممنوع ہے، تو ریاست اس علاقے کو 48 گھنٹوں کے لیے ریڈ زون میں تبدیل کر سکتی ہے۔