مسلم خواتین کی تصاویر کی نیلامی کے معاملہ میں ایک گرفتار

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 03-01-2022
مسلم خواتین کی تصاویر کی نیلامی کے معاملہ میں ایک گرفتار
مسلم خواتین کی تصاویر کی نیلامی کے معاملہ میں ایک گرفتار

 

 

ممبئی : آواز دی وائس

ممبئی پولیس نے پیر کو ایک ملزم کو بلی بائے ایپ کے سلسلے میں گرفتار کیا جو مسلم خواتین کی تصاویر کی نیلامی کرتی ہے۔ ممبئی پولیس نے ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے تاہم پولیس حکام نے اتنی معلومات دی ہیں کہ 21 سالہ ملزم نوجوان بنگلور میں انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کر رہا ہے۔

یہ بھی کہا جاتا ہے کہ وہ اس ایپ کے پانچ فالوورز میں سے ایک ہے۔ اسے ممبئی لایا جا رہا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں نامعلوم ملزمان کے خلاف آئی ٹی ایکٹ اور آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

دوسری جانب دہلی پولیس نے اس تنازعہ کے حوالے سے گٹ ہب پلیٹ فارم سے اس موبائل ایپ کے ڈیولپر کی معلومات بھی مانگی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ٹوئٹر سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے پلیٹ فارم سے اس سے متعلق قابل اعتراض مواد کو ہٹائے۔