لکھنو:ہولی۔شب برات کی آمد، سیکورٹی سخت

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 14-03-2022
لکھنو:ہولی۔شب برات کی آمد، سیکورٹی سخت
لکھنو:ہولی۔شب برات کی آمد، سیکورٹی سخت

 


آواز دی وائس،لکھنو

اترپردیش حکومت نے رنگوں کے تیوہار ہولی اور اللہ کے حضور اپنے گناہوں سے زیادہ سے زیادہ استغفار اور توبہ کی رات شب براءت کے پرامن انعقاد کے لئے سیکورٹی کے چست و درست انتظامات کئے ہیں۔

اڈیشنل چیف سکریٹری اونیش کمار اوستھی نے اتوار کی دیر رات اس سلسلے میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ریاست کے سینئر انتظامی و پولیس افسران کو ضروری ہدایات دیں۔

انہوں نے کہا کہ کئی اضلاع میں ہولی اور شب براءت ایک ساتھ 19مارچ کو منائے جائیں گے۔

اس لئے حساسیت کو ملحوظ رکھتے ہوئے ہولی کا دہن سمیتی و شانتی کمیٹی کی میٹنگ جلد از جل منعقد کرتے ہوئے موثر کاروائی کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے آگ سے تحفظ کے لئے فائربریگیڈ کو مختلف مقامات پر تعینات رکھنے کی ہدایت دی۔

انہوں نے کہا کہ سبھی اضلاع میں ایس ڈی ایم و ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مشترکہ ٹیم بناکر شراب کی دوکانوں کی چیکنگ کریں اور ضرورت کے مطابق امتناعی کاروائی وقت کے اندر پوری کی جائے۔

سبھی اضلاع کے لئے پولیس/پی اے سی ٹیم کا تعین کیا جاچکا ہے۔ایسے میں ان کی تعیناتی سمیت سبھی تیاریاں پوری کرلی جائیں۔

انہوں نے ہولی کا دہن کی مدت کے ساتھ ساتھ حساس مقامات/اضلاع میں خصوصی مستعدی کا مظاہرہ کرنے کا حکم دیا۔

انہوں نے ہولیکا دہن (17)مارچ) ہولی (18و19مارچ)،شب براءت(19مارچ) کے پیش نظر سیکورٹی وامن و امان بنائے رکھنے کے لئے وافر انتظامات کئے جانے کا حکم دیا۔