ای ڈی نے23 جون کوسونیا گاندھی کو طلب کیا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
ای ڈی نے23 جون کوسونیا گاندھی کو طلب کیا
ای ڈی نے23 جون کوسونیا گاندھی کو طلب کیا

 

 

نئی دہلی: نیشنل ہیرالڈ کیس میں منی لانڈرنگ کے الزامات کی تحقیقات کرنے والے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کانگریس صدر سونیا گاندھی کو دوبارہ طلب کیا ہے۔

حکام نے جمعہ (10 جون، 2022) کو بتایا کہ ڈائریکٹوریٹ نے انہیں 23 جون کو پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کے لیے تازہ سمن جاری کیا ہے۔

۔ 75 سالہ سونیا گاندھی کو پہلے 8 جون کو پیش ہونے کے لیے کہا گیا تھا، لیکن وہ کورونا سے متاثر ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکیں، اس لیے انہوں نے تحقیقاتی ایجنسی سے نئی تاریخ مانگی تھی۔

عہدیداروں نے کہا کہ انہیں دہلی میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سامنے پیش ہونے کے لئے 23 جون کی تازہ تاریخ دی گئی ہے، جہاں منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون کے تحت ان کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔

ساتھ ہی 13 جون کو اس معاملے میں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی سے بھی پوچھ گچھ ہونے کا امکان ہے۔

یہ مقدمہ نیشنل ہیرالڈ اخبار کی مالک پارٹی کی طرف سے فروغ پانے والے ینگ انڈین میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات سے متعلق ہے۔

اس سے پہلے یکم جون کو ای ڈی نے کانگریس صدر کو 8 جون کو پیش ہونے کے لیے سمن جاری کیا تھا، لیکن 2 جون کو انہیں کورونا ہو گیا۔

جس کی وجہ سے وہ پیش نہ ہوسکی اور نئی تاریخ مانگی۔ ای ڈی نے اس معاملے میں کانگریس لیڈر ملکارجن کھڑگے اور پون بنسل سے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔

ای ڈی اہلکار منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون (پی ایم ایل اے) کے تحت سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کے بیانات ریکارڈ کرنا چاہتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ مالیاتی لین دین میں ہر کسی کے کردار کے بارے میں بھی جاننا چاہتی ہے۔