اومی کرون : ریاستوں کو ریڈ الرٹ ،نائٹ کرفیو کا مشورہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 21-12-2021
اومی کرون : مرکز نے جاری کیا ریاستوں کو ریڈ الرٹ
اومی کرون : مرکز نے جاری کیا ریاستوں کو ریڈ الرٹ

 

 

نئی دہلی :آواز دی وائس

اومی کرون کے بڑھتے ہوئے معاملات کو دیکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے ریاستوں کو وارننگ جاری کی ہے۔ مرکز نے کہا ہے کہ اومی کرون کورونا کے پرانے قسم ڈیلٹا سے 3 گنا زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے۔ اس لیے ضروری اقدامات کو اپنانا شروع کریں۔منگل کی شام ریاستوں کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ اومی کرون سے نمٹنے کے لیے وار روم کو فعال کیا جائے۔ اومی کرون اور ڈیلٹا دونوں قسمیں اب بھی پورے ملک میں برقرار ہیں۔ اس لیے مقامی اور ضلعی سطح پر مزید دور اندیشی دکھانے اور فوری ایکشن لینے کی ضرورت ہے۔

ملک میں اومیکرون کے بڑھتے کیسز کے درمیان ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر کا آنا یقینی ہے۔ اسے روکا نہیں جا سکتا۔ لیکن اس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ماہرین نے کہا کہ 13 دسمبر کے مقابلے 19 دسمبر کو کئی ریاستوں میں انفیکشن کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ ان ریاستوں میں بہار، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، اتراکھنڈ، تریپورہ، تامل ناڈو، آسام، اڈیشہ، میزورم، اروناچل پردیش، مغربی بنگال، منی پور اور ناگالینڈ شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مرکزی حکومت نے ریاستوں کو وارننگ جاری کی ہے۔ مرکز نے کہا ہے کہ اومیکرون کورونا کے پرانے قسم ڈیلٹا سے 3 گنا زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے۔ اس لیے ضروری اقدامات کو اپنانا شروع کریں۔منگل کی شام ریاستوں کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ اومیکرون سے نمٹنے کے لیے وار روم کو فعال کیا جائے۔

اومی کرون اور ڈیلٹا دونوں قسمیں اب بھی پورے ملک میں موجود ہیں۔ اس لیے مزید دور اندیشی دکھانے اور مقامی اور ضلعی سطح پر فوری ایکشن لینے کی ضرورت ہے۔

 نائٹ کرفیو اور سخت قوانین کے نفاذ کی تجویز

یہ خط ہیلتھ سکریٹری راجیش بھوشن نے بھیجا ہے۔ اس میں ڈیٹا کے تجزیہ پر زور دیتے ہوئے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی سرحدوں میں داخل ہونے سے پہلے ہی انفیکشن کو روکنے کے لیے اقدامات کریں۔ خط میں کچھ اقدامات بھی تجویز کیے گئے ہیں۔ ان میں ضرورت پڑنے پر رات کے کرفیو، اجتماع پر پابندی، دفتری اور پبلک ٹرانسپورٹ سے متعلق پابندیوں کا ذکر ہے۔اسپتال میں بیڈز، ایمبولینسز، آکسیجن آلات اور ادویات کے لیے ایمرجنسی فنڈز استعمال کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

ریاستیں 100فیصد ٹیکہ کاری کا ہدف پورا کریں۔

جانچ اور نگرانی کے لیے مرکز نے گھر گھر جا کر کیس کی تلاش، متاثرہ کے کانٹیکٹ ٹریسنگ اور اومی کرون کی شناخت کے لیے مزید نمونے کی جانچ کے بارے میں بات کی ہے۔ ریاستوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ سو فیصد ویکسینیشن کے ہدف کو حاصل کرنے میں تیزی لائیں ۔  ملک میں اب تک اومی کرون کے 202 کیسز پائے گئے ہیں۔ سب سے زیادہ متاثرہ ریاستوں میں دہلی اور مہاراشٹر شامل ہیں۔ دونوں ریاستوں میں 54-54 معاملے ہیں۔ اوڈیشہ میں منگل کو دو نئے متاثر پائے گئے ہیں۔