عمر خالدکیس : وکیل نے کہا الزامات دہشت گردی کے نہیں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 23-05-2022
عمر خالدکیس : وکیل نے کہا الزامات دہشت گردی کے نہیں
عمر خالدکیس : وکیل نے کہا الزامات دہشت گردی کے نہیں

 


 نئی دہلی: دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے سابق طالب علم عمر خالد کی درخواست ضمانت پر دہلی ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ خالد کی جانب سے تردیپ پویاس نے دلائل کا آغاز کیا۔ پویاس نے کہا کہ ان پر لگائے گئے الزامات دہشت پھیلانے کے لیے نہیں ہیں۔ خالد کے خلاف پولس نے لوگوں کو یو اے پی اے، بغاوت اور فسادات کے لیے اکسانے کا الزام لگایا ہے۔ الزامات کا پیش رفت سے کوئی مطابقت نہیں ہے۔ خالد ہنگامہ آرائی کے کسی واقعہ میں موجود نہیں تھا۔عمر خالد نے جو شمال مشرقی دہلی فسادات کے پیچھے بڑی سازش کے دہلی پولیس کے معاملے میں ایک ملزم کے طور پر حراست میں ہے، پیر کو استدلال کیا کہ عدالت کو ہر چیز کو دہشت گردانہ سرگرمی سے تعبیر کرنے کے "جال" میں نہیں پھنسنا چاہیے، جب بنچ نے پوچھا کہ کیا شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہروں نے عوام میں خوف اور عدم تحفظ کا احساس پیدا کیا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کہہ رہی ہے کہ دہلی میں 23 مقامات پر پہلے سے منصوبہ بند روڈ جام، ٹریفک جام کیا تھا، جب کہ حقیقت میں سڑک جام عوام نے اپنی مرضی سے کسی قانون کے خلاف احتجاج کے لیے کیا تھا۔ اس کے لیے کسی نے اکسایا نہیں تھا۔

عمر خالد کی جانب سے کہا گیا کہ مجھ پر لگائے گئے تمام الزامات بعد میں من گھڑت ہیں۔ میرے فون اور چیٹ سب ان کے قبضے میں ہے، پولیس نے کہانی بنا لی ہے۔ پولیس نے میری بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا اور بتایا کہ میں اتنے عرصے سے سلاخوں کے پیچھے ہوں۔ مظاہرے اور اشتعال انگیزی کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد کرنے والوں کو نہ تو ملزم بنایا گیا اور نہ ہی ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ وہ آزاد گھوم رہے ہیں۔

خالد نے شرجل امام کے ساتھ کسی قسم کے تعلقات یا گٹھ جوڑ سے بھی انکار کیا۔ ان کے وکیل نے کہا کہ ایک واٹس ایپ گروپ تھا جس میں مجھے بھی شامل کیا گیا تھا، اس سے زیادہ کچھ نہیں۔ لیکن نچلی عدالت نے اس گروپ کی وجہ سے مجھے ضمانت پر رہا کرنے سے انکار کر دیا، جب کہ نہ میں نے وہ گروپ بنایا اور نہ ہی اس گروپ میں ایک بھی پوسٹ ڈالی۔

عمر خالد کے وکیل نے کہا کہ ان پر کئی نام نہاد الزامات لگائے گئے ہیں۔ عمر خالد نے صرف لوگوں سے ملاقات کی اور احتجاج کیا۔ عمر نے کسی پرتشدد مظاہرے میں حصہ نہیں لیا۔ عمر دو واٹس ایپ گروپس میں شامل تھا لیکن وہاں بھی کوئی اشتعال انگیز پیغام نہیں بھیجا۔ دہلی میں سی اے اے، این آر سی کے مظاہرے کو دہشت گردوں کا مظاہرہ کہا گیا۔ ہر دہشت گرد مجرم ہو سکتا ہے لیکن ہر مجرم پر دہشت گرد کا لیبل نہیں لگایا جا سکتا۔