بنگال : ہاوڑہ کے بعد سلگ اٹھا مرشد آباد

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
 بنگال : ہاوڑہ کے بعد سلگ اٹھا مرشد آباد
بنگال : ہاوڑہ کے بعد سلگ اٹھا مرشد آباد

 

 

کولکاتہ: مغربی بنگال میں ہاوڑہ کے بعد مرشد آباد میں تشدد بھڑک اٹھا ہے۔ نوپور شرما کے پیغمبر اسلام کے بارے میں بیان کو لے کر کچھ ریاستوں میں مسلم کمیونٹی کے لوگ احتجاج کر رہے ہیں، اس مظاہرے کے دوران کئی مقامات پر تشدد بھڑک اٹھا ہے۔ مرشدآباد میں انٹرنیٹ سروس پہلے ہی معطل تھی۔

وہیں تشدد کے بعد پولیس نے علاقے میں مورچہ سنبھال لیا ہے اور شرپسندوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔ پتھراؤ کو روکنے کے لیے پولیس کو آنسو گیس کے گولے چھوڑنے کے بعد ہی شرپسندوں پر قابو پایا جا سکا۔