این ایس اے ڈوبھال کی برطانوی ہم منصب سے سیکورٹی کے مسائل پر ملاقات

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 21-07-2022
این ایس اے ڈوبھال کی  برطانوی ہم منصب سے سیکورٹی کے مسائل پر ملاقات
این ایس اے ڈوبھال کی برطانوی ہم منصب سے سیکورٹی کے مسائل پر ملاقات

 

 

نیو دہلی : ہندوستان کے قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوبھال، کے سی نے آج برطانیہ کے اپنے ہم منصب سر سٹیفن لیوگرو سے ملاقات کی۔ انہوں نے دوطرفہ اور عالمی اہمیت کے موضوعات کی ایک وسیع دایرے پر تبادلہ خیال کیا۔

روڈ میپ 2030 کے وژن کے مطابق شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لیے خاص اور خاطر خواہ نتائج پر توجہ مرکوز کی گئی۔

 جن اہم نکات پر تبادلہ خیال کیا گیا ان میں سائبر سیکیورٹی، میری ٹائم اور انڈو پیسیفک، علاقائی سلامتی اور پرتشدد انتہا پسندی سے نمٹنے میں تعاون شامل ہے۔

دونوں وزرائے اعظم کے درمیان بات چیت کو آگے بڑھاتے ہوئے، انہوں نے آ تم نربھر بھارت پہل کے کلیدی مقاصد پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ٹیکنالوجی اور دفاعی شعبوں میں مستقبل کے حوالے سے تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔