اب بچوں کو لگے گی کورونا وائرس کی ویکسین

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 12-10-2021
اب بچوں کو لگے گی کورونا وائرس کی ویکسین
اب بچوں کو لگے گی کورونا وائرس کی ویکسین

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

ہندوستان کے اندر جلد ہی اب بچوں کو بھی کورونا وائس سے بچنے کے لیے ویکسین دینی شروع کی جائے گی۔

ڈرگ کنٹولر جنرل آفلیا انڈیا(Drug Controller General of India- DCGI) کے مطابق بچوں کوویکسن کی دو ڈوج دی جائے گی۔

تاہم اس سلسلے میں ابھی تفصیلی ہدایات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

ابھی ملک میں سینیئر لوگوں کو تین طرح کی ویکسین لگائے جا رہے ہیں۔ کوویکسین ، کوویشیلڈ اور اسپوتنک- وی۔

ان میں سے کوویکسین کو انڈیا بائیوٹیک سے بنایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ڈی سی جی آئی کی سبجیکٹ ایکسپرٹ کمیٹی نے گذشتہ 12 مئی 2021 کو بچوں پر کوویکسین کے ٹرائل کی شفارش کی تھی۔

انڈیا بائیوٹیک نے بچوں کو کوویکسین کا ٹرائل جون2021 میں شروع کیا ہے۔ کوویکسین کو تین فیز کے ٹرائل کے بعد منظوری دی گئی۔