چار ریاستوں کی 54 سیٹوں پر انتخابات کے لیے نوٹیفکیشن 16 نومبر کو

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 09-11-2021
چار ریاستوں کی 54 سیٹوں پر انتخابات کے لیے نوٹیفکیشن 16 نومبر کو
چار ریاستوں کی 54 سیٹوں پر انتخابات کے لیے نوٹیفکیشن 16 نومبر کو

 

 

 نئی دہلی: آندھرا پردیش، مہاراشٹر، کرناٹک اور تلنگانہ کی قانون ساز کونسل میں بلدیاتی حلقوں کی کل 54 سیٹوں کے لیے 16 نومبر کو انتخابی نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا ۔

الیکشن کمیشن نے منگل کو یہاں جاری یہاں ایک پریس ریلیز میں یہ معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ان ریاستوں کی کل 54 سیٹوں کے لیے 16 نومبر کو انتخابی نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا اور ووٹنگ 10 دسمبر کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹوں کی گنتی 14 دسمبر کو ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ان ریاستوں میں انتخابی شیڈول کے اس اعلان کے ساتھ ہی وہاں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہو گیا ہے۔