عبدالقیوم انصاری کے میمورنڈم پر حکومت آسام کو نوٹس جاری

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 13-10-2021
 عبدالقیوم انصاری کے میمورنڈم پر حکومت آسام کو نوٹس جاری
عبدالقیوم انصاری کے میمورنڈم پر حکومت آسام کو نوٹس جاری

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی 

 بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے چیرمین اور آل انڈیا اقلیتی تعلیمی بورڈ کے سربراہ عبدالقیوم انصاری کی آسام میں سرکاری مدارس کو بند کئے جانے کے خلاف قومی اقلیتی کمیشن (این سی ایم)کو توجہ دلانے پر این سی ایم نے آسام حکومت کو اس ضمن میں نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا ہے۔

اقلیتی کمیشن نے چیف سکریٹری حکومت آسام کے نام جاری نوٹس میں کہا ہے کہ آل انڈیا اقلیتی تعلیمی بورڈ کی طرف سے آسام حکومت کے سرکاری مدارس کو بند کئے جانے کے سلسلے میں میمورنڈم موصول ہوا ہے۔

اس ضمن میں این سی ایم نے حکومت آسام سے درخواست کی ہے کہ اس کی صحیح صورت حال اور اسٹیٹس رپورٹ سے قومی اقلیتی کمیشن کو واقف کرایا جائے۔

این سی ایم نے این سی ایم ایکٹ کے تحت حاصل اختیارات کے تحت یہ نوٹس جاری کیا ہے۔