جہاد نہیں، قرآن بھائی چارے اور دوستی کا پیغام دیتا ہے: آسام ڈی جی پی بھاسکر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 29-07-2022
جہاد نہیں، قرآن بھائی چارے اور دوستی کا پیغام دیتا ہے: آسام ڈی جی پی بھاسکر
جہاد نہیں، قرآن بھائی چارے اور دوستی کا پیغام دیتا ہے: آسام ڈی جی پی بھاسکر

 

 

آواز دی وائس / گوہاٹی

آسام کے ڈی جی پی بھاسکر جیوتی مہانتا قرآن پاک کا احترام کرتے ہیں ۔ وہ نوجوان نسل کو قرآن پاک پڑھنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قرآن پاک میں بھائی چارے اور دوستی کا درس دیا گیا ہے۔ نوجوان نسل قرآن پڑھ کر حقیقی اسلام کو سمجھ سکتی ہے۔

ڈی جی پی مہانتا نے جہادیوں کے خلاف مہم کے سلسلے میں اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے یہ باتیں کہیں۔قابل غور ہے کہ آسام پولیس کی جانب سے جمعہ کو ایک بڑے آپریشن میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے 11 جہادیوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ الزام ہے کہ ضلع میرگاؤں کے مدرسوں کو جہادی سرگرمیوں سے کنٹرول کیا جا رہا ہے۔ یہ مدارس جہادی تنظیموں کے پیسے سے چل رہے ہیں۔

اس معاملے میں ایک اہم کڑی مفتی مصطفی کو جہادیوں کو سم کارڈ فراہم کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کے بینک کی پاس بک میں بنگلہ دیش سے ہونے والی لین دین کی معلومات ملی ہیں، اس کارروائی میں بنگلہ دیش کا محبوب نامی جہادی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ جامع الہدیٰ مدرسہ میں پناہ لی۔

ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جیوتی موہنتی نے کہا کہ جہادی آسام کو فرقہ پرستی کی آگ میں جھونکنا چاہتے ہیں۔ جہادی تنظیمیں مختلف قسم کے پیغامات بھیج کر آسامی نوجوان سماج کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

اس کے باوجود آسامی نوجوان سماج متاثر نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  دوسری مذہبی کتابوں کو پڑھنے  سے بہترقرآن پڑھنا  ہے۔ قرآن میں بھائی چارے اور دوستی کا پیغام ہے۔ اس میں کسی قسم کے جہاد کا ذکر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ماضی میں بھی جہاد کے خلاف اپنی مہم میں کامیاب رہا ہوں۔