آرایس ایس اورگاندھی کی حب الوطنی میں فرق کرنے والا سچا ہندوستانی نہیں:َ اندریش کمار

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
آرایس ایس اورگاندھی کی حب الوطنی میں فرق کرنے والا سچا ہندوستانی نہیں:َ اندریش کمار
آرایس ایس اورگاندھی کی حب الوطنی میں فرق کرنے والا سچا ہندوستانی نہیں:َ اندریش کمار

 

 

نئی دہلی: اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی پر تنقید کرتے ہوئے ، آر ایس ایس نے ہفتہ کو راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے بارے میں ان کے ریمارکس کے لیے انہیں ’گمراہ کن‘ قرار دیا۔

کہا کہ جو آر ایس ایس اور گاندھی کی حب الوطنی میں فرق کرتا ہے وہ ہندوستانی یا سچا مسلمان نہیں ہو سکتا۔ اس سے قبل جمعہ کو اویسی نے آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ سماج کو گاندھی کی حب الوطنی اور آر ایس ایس کے دھوکے میں سے انتخاب کرنا ہوگا۔

اویسی نے جمعہ کی رات کئی ٹویٹ کیے ، جس میں انہوں نے موہن بھاگوت کے آبادی کی پالیسی ، آرٹیکل 370 کی منسوخی اور دیگرایشوز پر تبصرے پر تنقید کی۔ اے این آئی سے بات کرتے ہوئے آر ایس ایس کے سینئر لیڈر اندریش کمار نے کہا کہ آر ایس ایس کی حب الوطنی دنیا بھر میں مشہور ہے اور گاندھی کی بھی۔

وہ یقینا ایک گمراہ شخص ہے۔ اویسی کے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ گمراہ ہیں۔ " کمار نے انہیں ہندوستان کی وحدت اور سالمیت کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے اویسی پر ملک کو توڑنے کی کوشش کرنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کبھی قوم کو یکجا کرنے کی کوشش نہیں کی۔ نہ کریں گے ۔

ان کے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ قوم کے خلاف دشمن کے لئے کھڑے ہیں۔ " ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی کے بارے میں احتیاط کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آبادی میں بے قابو اضافہ ہندوستان کو ناخواندگی اور بے روزگاری کی طرف لے جا سکتا ہے۔