شرد پوار کی قیادت میں غیر بی جے پی و کانگریس لیڈروں کی مٹینگ آج

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 22-06-2021
شرد پوار کی قیادت میں مٹینگ
شرد پوار کی قیادت میں مٹینگ

 

 

نئی دہلی

این سی پی رہنما اور مہاراشٹر کے اقلیتی وزیر نواب ملک نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ "آج بروز منگل 22 جون کو صبح ساڑھے گیارہ بجے ہماری پارٹی کے صدر شرد پوار نئی دہلی کے 6، جن پتھ پر اپنی رہائش گاہ پر ایک اہم میٹنگ کریں گے۔

' نواب ملک نے کہا کہ میٹنگ میں آئندہ لوک سبھا اجلاس اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ شرد پوار منگل سے ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیوں کو متحد کرنے کے لئے کام کریں گے۔

قبل ازیں سیاسی حکمت ساز پرشانت کشور نے پوار سے دہلی میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں ملک کی سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا۔یہ بھی پڑھیں: شرد پوار، بی جے پی کے خلاف متحدہ محاذ بنانا چاہتے ہیں: نواب ملکیو این آئی (ایجنسی ان پٹ )