تقسیم ملک سے کوئی خوش نہیں :موہن بھاگوت

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
تقسیم ملک سے کوئی خوش نہیں :موہن بھاگوت
تقسیم ملک سے کوئی خوش نہیں :موہن بھاگوت

 

 

نوئیڈا: آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے ہندوستان اور پاکستان کی تقسیم کو لے کر بڑا بیان دیا ہے۔ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ نے نوئیڈا میں ایک کتاب کی رونمائی تقریب میں کہا کہ تقسیم کوئی حل نہیں ہے۔

اس سے نہ تو ہندوستان خوش ہے اور نہ ہی اسلام کے نام پر اس کا مطالبہ کرنے والے۔ انہوں نے کہا کہ مادر وطن کی تقسیم ایک نہ ختم ہونے والا درد ہے، یہ درد تقسیم کے خاتمے پر ختم ہوگا۔

یہ نعروں کی بات نہیں، نعرے تب بھی لگتے تھے لیکن تقسیم ہو گئی۔ یہ سوچنے کی بات ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندو سماج کو منظم کرنے کی ضرورت ہے۔

ہماری ثقافت انیکتا میں ایکتاہے، اس لیے ہندو یہ نہیں کہہ سکتے کہ مسلمان اب باقی نہیں رہیں گے۔ سب کو نظم و ضبط پر عمل کرنا ہوگا۔ ظلم کو روکنے کے لیے طاقت کے ساتھ سچائی بھی ضروری ہے۔

ملک کیسے ٹوٹا، اس تاریخ کو پڑھ کر آگے بڑھنا ہے۔ تقسیم کے بعد بھی فسادات ہوتے ہیں۔ یہ ماننا غلط ذہنیت ہے کہ دوسروں کے لیے وہ کرنا ضروری ہے جو خود کو درست معلوم ہو۔ اپنے غلبے کا خواب دیکھنا غلط ہے۔ بادشاہ سب کا ہوتا ہے۔

ہر کسی کی ترقی اس کا مذہب ہے۔ بھاگوت نے کہا کہ ہندوستان کے وزیر اعظم کا بھی 14 اگست کو کہنا ہے کہ اس باب کو فراموش نہیں کرنا چاہئے، کیونکہ یہ سیاست کا معاملہ نہیں ہے۔

یہ ہمارے وجود کا سوال ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت اس تقسیم کو قبول کرنا پڑا تاکہ ملک میں کوئی خون نہ بہائے لیکن بدقسمتی ہے کہ اس کے برعکس ہوا اور اس کے بعد سے اب تک کتنا خون بہایا گیا ہے۔ بھاگوت نے کہا کہ وہ تقسیم کے بعد پیدا ہوئے اور 10 سال بعد انہیں سمجھ آئی اور جب سمجھ آئی تو سو نہیں پائے۔

انہوں نے کہا کہ تقسیم ہند کے پیچھے کچھ حالات تھے لیکن اس کی سب سے بڑی وجہ اسلام اور انگریزوں کا حملہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ گرو نانک جی نے ہمیں اسلام کے حملے سے خبردار کیا تھا لیکن ہم چوکنا نہیں تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس تقسیم سے کوئی خوش نہیں اور نہ ہی یہ کسی بحران کا حل ہے۔ اگر ہم تقسیم کو سمجھنا چاہتے ہیں تو اسے وقت کے ساتھ سمجھنا ہوگا۔ سنگھ سربراہ نے مزید کہا کہ جو بکھرا ہوا تھا اسے متحد کرنا ہمارا قومی فرض ہے۔