مہاراشٹر میں بارش : سڑکوں کی مرمت کے لیے 100 کروڑ روپے منظور

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 05-08-2021
نتین گڈکری
نتین گڈکری

 

 

آواز دی وائس،  نئی دہلی

کونکن اور مغربی مہاراشٹر میں موسلادھار بارش سے متاثرہ سڑکوں کی بحالی کے لیے 100 کروڑ روپے منظور کیا گیاہے۔

سڑک، ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہ کے مرکزی وزیر  نتن گڈکری نے کہا ہے کہ کونکن اور مغربی مہاراشٹر میں موسلادھار اور غیرمعمولی بارش سے متاثرہ سڑکوں کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کیے گئے ہیں۔

ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں 100 کروڑ روپے منظور کیے گئے ہیں جن میں عارضی بحالی کے لیے 52 کروڑ اور مستقل بحالی کے لیے 48 کروڑ روپے شامل ہیں۔

وزیر موصوف نے کہا کہ ممبئی-گوا قومی شاہراہ پر چپلن کے قریب وشیشٹی پل کو بری طرح نقصان پہنچا ہے لیکن 72 گھنٹوں کے اندر اسے ٹریفک کے لیے بحال کردیا گیا۔ 

گڈکری نے کہا کہ پرشورام گھاٹ ، کرول گھاٹ ، امبا گھاٹ پر بھی آنے والی رکاوٹوں کو دور کردیاگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عارضی بحالی کا کام پہلے ہی شروع ہو چکا ہے اور مستقل بحالی کے کاموں کو بھی ترجیحی بنیادوں پر لیا جائے گا۔

کابینہ وزیر نتین گڈکری نے ٹویٹر پر یہ جانکاری دی