سپریم کورٹ کے نو ججوں کی حلف برداری،تین خواتین جج بھی شامل

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 31-08-2021
سپریم کورٹ کے نو ججوں کی حلف برداری،تین خواتین جج بھی شامل
سپریم کورٹ کے نو ججوں کی حلف برداری،تین خواتین جج بھی شامل

 

 

نئی دہلی

سپریم کورٹ میں آج 9 ججوں نے ایک ساتھ حلف لیا۔ سپریم کورٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے ، جب 9 ججوں نے ایک ساتھ حلف لیا ہے۔

ان میں 3 خواتین جج بھی ہیں۔ جسٹس ناگراتھنا ان خواتین ججوں میں سے ایک ہیں ، جو 2027 میں ملک کی پہلی خاتون چیف جسٹس بن سکتی ہیں۔

اس کے علاوہ جسٹس پی ایس نرسمہا بھی ہیں ، جنہیں بار سے براہ راست سپریم کورٹ میں بحال کیا جا رہا ہے۔ وہ بھی 2028 میں چیف جسٹس بن سکتے ہیں۔

حلف لینے والے ججوں کے نام اس طرح ہیں: جسٹس اے ایس اوکا جسٹس وکرم ناتھ جسٹس جے کے مہیشوری جسٹس ہیما کوہلی جسٹس بی وی ناگراتھنا۔ جسٹس سی ٹی رویندر کمار جسٹس ایم ایم سندریش جسٹس بیلا ترویدی۔ پی ایس نرسمہا