نائٹ کلب میں آگ :پی ایم مودی کی گوا کے وزیراعلیٰ سے گفتگو ،امت شاہ کی تعزیت

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 07-12-2025
نائٹ کلب میں آگ :پی ایم مودی کی گوا کے وزیراعلیٰ سے گفتگو ،امت شاہ کی تعزیت
نائٹ کلب میں آگ :پی ایم مودی کی گوا کے وزیراعلیٰ سے گفتگو ،امت شاہ کی تعزیت

 



پنجی:وزیراعظم نریندر مودی نے گووا کے ایک نائٹ کلب میں آگ لگنے سے 23 افراد کی موت کے بعد ریاست کے وزیراعلیٰ پرمود ساونت سے بات کی۔ مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر لکھا، گوا کے اَروپورا میں آگ لگنے کا واقعہ بہت افسوسناک ہے۔ میری ہمدردیاں ان سب لوگوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا، گوا کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت جی سے صورتحال کے بارے میں بات کی۔ ریاستی حکومت متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے۔ وزیراعظم کے دفتر نے ایک بیان میں کہا، گووا کے اَروپورا میں ہوئے حادثے میں مرنے والے ہر شخص کے لواحقین کو وزیراعظم قومی ریلیف فنڈ (PMNRF) سے دو دو لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔

زخمیوں کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ برچ بائے رومیو لین نامی نائٹ کلب میں ہفتے کی آدھی رات کے بعد آگ لگ گئی۔ یہ نائٹ کلب ریاستی دارالحکومت پنجی سے تقریباً 25 کلومیٹر دور اروپورا میں واقع ہے۔ ساونت نے بتایا کہ مرنے والوں میں زیادہ تر لوگ کلب کی کچن میں کام کرنے والے ملازمین تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ہلاک شدگان میں تین خواتین اور ’’تین سے چار سیاح‘‘ بھی شامل ہیں۔

انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ 23 افراد میں سے تین کی موت جلنے سے جبکہ دیگر کی دم گھٹنے سے ہوئی۔

جب کہ مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے اتوار کو کہا کہ گووا کے ایک نائٹ کلب میں آگ لگنے کے واقعے میں ہلاکتیں ’’انتہائی افسوسناک‘‘ ہیں۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ مقامی انتظامیہ بچاؤ اور راحت کا کام انجام دے رہی ہے اور متاثرین کو ضروری نگہداشت فراہم کر رہی ہے۔ شاہ نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا، ’’گووا کے اروپورا میں آگ لگنے کے واقعے میں لوگوں کی موت انتہائی افسوسناک ہے۔

مقامی انتظامیہ بچاؤ و راحت کاری میں مصروف ہے اور متاثرین کو ضروری نگہداشت دی جا رہی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا، ’’میری گہری تعزیت ان خاندانوں کے ساتھ ہے جنہوں نے اس حادثے میں اپنے عزیزوں کو کھو دیا۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔‘

‘ ‘بِرچ بائے رومیو لین’ نائٹ کلب میں آدھی رات کے بعد لگی آگ میں کم از کم 25 افراد ہلاک ہو گئے۔ ریاستی دارالحکومت پنجی سے تقریباً 25 کلومیٹر دور شمالی گووا کے اروپورا گاؤں میں واقع یہ پارٹی مقام گزشتہ سال ہی کھولا گیا تھا۔ وزیراعلیٰ پرمود ساونت، جو جائے وقوعہ پر پہنچے، نے بتایا کہ مرنے والوں میں زیادہ تر لوگ کلب کی کچن میں کام کرنے والے ملازمین تھے جن میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں میں تین سے چار سیاح بھی شامل ہیں۔