یوپی میں 25 دسمبر سے رات کا کرفیو نافذ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 24-12-2021
 یوپی میں 25 دسمبر سے رات کا کرفیو نافذ
یوپی میں 25 دسمبر سے رات کا کرفیو نافذ

 


آواز دی وائس، لکھنو

مدھیہ پردیش کے بعد اب اتر پردیش میں بھی رات کا کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ ریاست میں اومیکرون کی ممکنہ لہر کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

یوپی حکومت کا یہ فیصلہ 25 دسمبر2021 کی رات 11 بجے سےنافذ ہوگا۔ حکم نامے کے تحت ایک نئی گائیڈ لائن بھی جاری کی گئی ہے۔

گائیڈ لائن کے مطابق شادیوں میں صرف 200 لوگ شرکت کر سکتے ہیں۔ رات کا کرفیو گیارہ بجے سے صبح پانچ بجے تک جاری رہے گا۔

اس حکم کے بعد کرسمس اور نئے سال کی تقریبات کی تیاریوں کو دھچکا لگا ہے۔

گزشتہ دنوں کورونا کیس کم ہونے کے بعد یوپی سے رات کا کرفیو 4 ماہ بعد ہٹا دیا گیا تھا۔ یہاں کورونا کے کل 236 ایکٹیو کیسز ہیں۔اومیکرون کے دو مریض بھی یہاں پائے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی رپورٹس مسلسل مثبت آرہی ہیں۔ یوپی حکومت آج دوپہر تک اس سلسلے میں تفصیلی رہنما خطوط جاری کر سکتی ہے۔