رائے پور سمیت تقریباً 12 اضلاع میں رات کا کرفیو نافذ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 31-03-2021
کرفیو کا نیا دور
کرفیو کا نیا دور

 

 

چھتیس گڑھ میں کووڈ اُنیس کے معاملات میں اضافے کے پیش نظر راجدھانی رائے پور سمیت تقریباً 12 اضلاع میں رات کا کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

اِن اضلاع میں رات 9 بجے کے بعد دُکانیں کھلی رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی اور بغیر کسی معقول وجہ کے اِدھر اُدھر گھومنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

البتہ ادویات کی دکانوں اور پیٹرول پمپوں کو اِن پابندیوں سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔ ریاست کے وزیر صحت ٹی ایس سنگھ دیو نے ریاست کے کئی ضلعوں میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافے پر تشویش ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر صورتحال شدید خراب ہوتی ہے، تو لاک ڈاؤن نافذ کرنے پر غور کیا جا سکتا ہے۔