کشمیر: این آئی اے کے متعدد مقامات پرچھاپے

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 22-11-2021
کشمیر: این آئی اے کے متعدد مقامات پرچھاپے
کشمیر: این آئی اے کے متعدد مقامات پرچھاپے

 


آواز دی وائس،سری نگر

جموں وکشمیرمیں دہشت گردی کی فنڈنگ کے معاملات میں قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے پیر کو سری نگر سمیت کشمیر کے کئی مقامات پر چھاپے مارے۔

ملی ٹینٹ فنڈنگ کیس کے سلسلے میں مبینہ طور پر این آئی اے نے سری نگر کے لال چوک میں انسانی حقوق کے کارکن کے دفاتر پر چھاپہ مارا۔

یہ چھاپے دہشت گرد نیٹ ورکس اور دہشت گرد تنظیموں کے اوور گراؤنڈ ورکرز (OGWs) کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی این آئی اے کی کوشش کا حصہ ہیں۔ تقریباً ایک درجن لوگوں کو این آئی اے نے حراست میں لیا ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ چھاپے شہر کے امیرا کدل لال چوک اور سونوارہ میں مارے گئے۔

پچھلے سال بھی این آئی اے نے سری نگر اور کشمیر کے دیگر حصوں میں انسانی حقوق کے کارکنوں سمیت مختلف افراد کی رہائش گاہوں اور دفاتر پر چھاپے مارے تھے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ آج کے چھاپے کے دوران ایجنسی کو مقامی پولیس اور نیم فوجی اہلکاروں نے مدد فراہم کی، جنہوں نے دفاتر کی اچھی طرح تلاشی لی۔