این آئی اے : دہلی، یوپی اور جموں و کشمیر میں 18مقامات پر چھاپے ماری

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 12-10-2021
این آئی اے : دہلی، یوپی اور جموں و کشمیر میں 18مقامات پر چھاپے ماری
این آئی اے : دہلی، یوپی اور جموں و کشمیر میں 18مقامات پر چھاپے ماری

 

 

آواز دی آواز / نئی دہلی

نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے رواں سال جموں و کشمیر میں دہشت گردوں کے ہاتھوں تقریباً 29 شہریوں کی ہلاکت کا سنجیدہ نوٹس لیا ہے۔

اس سے پہلے کہ پرامن کشمیر میں دہشت گردی دوبارہ سر اٹھائے ، دہشت گردوں کی کمر توڑنے کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

اس ضمن میں این آئی اے نے دہلی، این سی آر، اتر پردیش اور جموں و کشمیر میں کئی مقامات پر چھاپے مارے، دہشت گرد تنظیموں اور ان کے ساتھیوں پر کارروائی کی۔

این آئی اے ذرائع کے مطابق ان کی ٹیم نے منگل کی صبح تقریباً 18 مقامات پر چھاپے مارے۔

این آئی اے کی ٹیم نے لشکر طیبہ ، جیش محمد ، البدر اور حزب المجاہدین سے وابستہ دہشت گردوں کے خلاف ایک نئی ایف آئی آر بھی درج کی ہے۔

این آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مزاحمتی محاذ سمیت مختلف دہشت گرد تنظیموں کے زیر زمین کارکنوں سے متعلق ایک نئے معاملے میں جموں و کشمیر میں 16 مقامات پر چھاپے مارے گئے ہیں۔

اس کےعلاوہ، منڈرا بندرگاہ پر واپس آنے والے جہاز سے بھاری مقدار میں منشیات ضبط کرنے کے سلسلے میں دہلی-این سی آر میں پانچ مقامات پر چھاپے مارے گئے۔