این آئی اے عدالت: داعش کے ہمدرد کو 7 سال قید کی سزا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 10-05-2022
این آئی اے عدالت: داعش کے ہمدرد  کو 7 سال قید کی سزا
این آئی اے عدالت: داعش کے ہمدرد کو 7 سال قید کی سزا

 

 

ممبئی : ممبئی میں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی خصوصی عدالت نے پیر کو داعش کی سرگرمیوں کی حمایت کرنے کے الزام میں ایک شخص کو سات سال کی سخت قید کی سزا سنائی۔ عدالت نے ان پر 5000 روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

اس شخص کی شناخت ناصربن ابوبکر یفائی کے نام سے ہوئی ہے جو مہاراشٹر کے پربھنی کا رہنے والا ہے۔

 اسے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ کی دفعہ 13، 16، 18، 18-بی، 20، 38، 39، تعزیرات ہند کی دفعہ 120-بی اور دھماکہ خیز مواد ایکٹ، 1908 کی دفعہ 4 اور 5 کے تحت مجرم قرار دیا گیا ہے۔

کیس کے مطابق، ملزمان نے دہشت گردانہ سرگرمیوں کی حمایت کے لیے دولت اسلامیہ کے ارکان سے رابطہ کرنے کے لیے آن لائن وسائل کا استعمال کیا۔

 یہ مقدمہ ابتدائی طور پر ممبئی میں 2016 میں درج کیا گیا تھا اور بعد میں اسے این آئی اے کو منتقل کر دیا گیا تھا۔ تحقیقات کے بعد اسی سال چار لوگوں کے خلاف چارج شیٹ دائر کی گئی۔

دیگر تین ملزمان کے خلاف مقدمے کی سماعت جاری ہے۔