ولاپٹنم کیس: این آئی اے نے تین افراد کو قصوروارٹھہرایا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 13-07-2022
  ولاپٹنم کیس: این آئی اے نے تین افراد کو قصوروارٹھہرایا
ولاپٹنم کیس: این آئی اے نے تین افراد کو قصوروارٹھہرایا

 


 آواز دی وائس، نئی دہلی

این آئی اے کی خصوصی عدالت ایرناکولم نے آئی ایس آئی ایس ولاپٹنم کیس میں تین افراد کو قصوروار  ٹھہرایا ہے۔

12 جولائی 2022 کو این آئی اے کی خصوصی عدالت، ایرناکولم نے این آئی اے کیس نمبر ایک میں تین افراد کو قصوروار ٹھہرایا ہے۔

خیال رہے کہ سزا پانے والے افراد ممنوعہ دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی ایس کے رکن تھے۔ وہ  آئی ایس آئی ایس/داعش میں شامل ہونے کے لیے ہندوستان سے شام  جانے کی کوشش کر رہے تھے۔

خیال رہے کہ مقدمہ ابتدائی طور پر ایف آئی آر کی شکل میں درج کیا گیا تھا۔

25 اکتوبر 2017 کو ولاپٹنم پی ایس کیرالہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پھر 16 دسمبر 2017 کو این آئی اے نے اس کی جانچ شروع کی تھی۔ مکمل جانچ کے بعد این آئی اے نے 21 اکتوبر 2018 کو 4 ملزمین کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی۔

سزا پانے والے تین ملزمان کی تفصیلات درج ذیل ہے: 

مدلاج ولد معین الدین،رہائشی کنور، کیرالہ

عبدالرزاق ولد کے پی احمد کنجی، چیکی کلم، رہائشی کنور، کیرالہ

 حمسا ولد ابراہیم، رہائشی تھالاسری، کنور، کیرالہ

اس کیس میں سزا کی مقدار کا فیصلہ 15 جولائی 2022 کو سنایا جائے گا۔