اودے پور سانحہ: این آئی اے کے سربراہ دنکر گپتا کی امت شاہ سے ملاقات

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 04-07-2022
 اودے پور سانحہ: این آئی اے کے سربراہ دنکر گپتا کی امت شاہ سے ملاقات
اودے پور سانحہ: این آئی اے کے سربراہ دنکر گپتا کی امت شاہ سے ملاقات

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

وزارت داخلہ کی طرف سے راجستھان کے اودے پور اور مہاراشٹر کے امراوتی میں ہونے والے وحشیانہ قتل کی تحقیقات کی ذمہ داری  قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کے سپرد کی گئی ہے۔

اسی سلسلے میں آج این آئی اے کے سربراہ دنکر گپتا نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

خیال رہے کہ  گذشتہ ماہ 28 جون2022  کو اودے پور کے ایک درزی کنہیا لال کمار کا قتل دو افراد نے مل کر کر دیا تھا۔

 جب کہ 21 جون2022 کو امراوتی میں ایک کیمسٹ کی دکان کے مالک امیش کولہے کو کئی لوگوں نے مل کر قتل کر ڈالا۔

امراوتی قتل کیس میں امراوتی کی ایک ضلعی عدالت نے کلیدی ملزم اور قتل کیس کے ماسٹر مائنڈ عرفان شیخ کو 7 جولائی تک پولیس کی تحویل میں بھیج دیا۔

ملزم کی شناخت عرفان شیخ کے طور پر کی گئی ہے جسے امراوتی پولیس نے اتوار کو ناگپور میں گرفتار کیا تھا۔

اس کے علاوہ چھ ملزمان کی شناخت ہو چکی ہے۔ مدثر احمد (22)، شاہ رخ پٹھان (25)،عبدالتوفیق (24)،شعیب خان(22)، عاطب رشید (22) اور یوسف خان بہادر خان (44)۔