این آئی اے: القاعدہ سے تعلق رکھنے کے الزام میں توحیداحمد گرفتار

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
این آئی اے: القاعدہ سے تعلق رکھنے کے الزام میں توحیداحمد گرفتار
این آئی اے: القاعدہ سے تعلق رکھنے کے الزام میں توحیداحمد گرفتار

 


آواز دی وائس،نئی دہلی

نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے اتر پردیش میں آئی ای ڈی دھماکوں کو انجام دینے کے لئے دہشت گرد گروپوں کی سازش کی جاری تحقیقات میں ایک اور ملزم توحید احمد کو گرفتار کیا ہے۔

این آئی اے نے پچھلے سال جولائی میں یوپی کے انسداد دہشت گردی دستہ (اے ٹی ایس) سے تفتیش اپنے ہاتھ میں لے لی تھی۔ اب تک این آئی اے نے پانچ گرفتارملزمین منہاج احمد، مصیرالدین، شکیل، معید اور مستقیم کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔

کہا جاتا ہے کہ وہ القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد تنظیم انصارغزوات الہند (AGUH) سے رابطے میں تھا۔

اے ٹی ایس نے دعویٰ کیا تھا کہ ملزمان 2021 میں یوم آزادی کی تقریبات کے ارد گرد دھماکہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

تفتیش کاروں نے ایک ملزم کے گھر سے پریشر کوکربم کی شکل میں ایک آئی ای ڈی برآمد کیا تھا۔

این آئی اے نے کہا کہ ملزم توحید احمد شاہ کو جموں و کشمیر کے بڈگام ضلع کے منچووا سے گرفتار کیا گیا ہے۔

این آئی اے ذرائع نے بتایا کہ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ گرفتار ملزم توحیداحمد شاہ دہشت گردانہ کارروائیوں کی سازش کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ وہ اے جی یو کے نام پر بھرتی، بشمول ہتھیار، گولہ بارود اور یوپی میں حملوں کے لیے استعمال ہونے والے دھماکہ خیز مواد کی خریداری کرتا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان منہاج احمد اور مصیرالدین سے پوچھ گچھ کے دوران توحید احمد کا نام سامنے آیا تھا۔

الیکٹرانک سرویلنس کی بنیاد پر یہ ثابت ہوا کہ پہلے گرفتار کیے گئے پانچ ملزمان توحید سے بھی رابطے میں تھے اورانہیں یوپی میں مختلف مقامات پرحملوں میں استعمال ہونے والے دھماکہ خیزمواد اورہتھیارفراہم کیے گئے تھے۔ مصیر الدین اور منہاج احمد نے دھماکوں کے لیے اسلحہ، گولہ بارود، دھماکہ خیز مواد حاصل کیا اور حساس علاقوں کی تلاشی لی۔