نئی دہلی:پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم آزادی کی تقریب

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 14-08-2021
پاکستان کے یوم آزادی کی تقریب
پاکستان کے یوم آزادی کی تقریب

 

 

نئی دہلی: پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پر پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی میں پروقار تقریب منعقد کی گئی، پاکستان کے ناظم الامور آفتاب حسن خان نے قومی پرچم لہرایا اورپاکستان کی سالگرہ کاکیک کاٹاگیا۔

 نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی عمارت میں آج صبح جشن آزادی کی مناسبت سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا اور تقریب کے دوران قومی ترانے کے دھن کے ساتھ پاکستان کاقومی پرچم لہرایاگیا۔ جشن آزادی کی خصوصی تقریب کےموقع پر پاکستان کے ہائی کمیشن کے افسران، عملہ اور ان کے اہل خانہ بھی موجود تھے-

جبکہ پولٹیکل قونصلر جواد علی اورسعید علی پاکستان کے صدر اور وزیر اعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے۔ آفتاب حسن خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان کے بانیان کو شاندار خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن کے قیام کے لیے پرامن جمہوری جدوجہد کی قیادت کی۔