ملک میں کورونا انفیکشن کے 18738 نئے معاملے

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 07-08-2022
ملک میں کورونا انفیکشن کے 18738 نئے معاملے
ملک میں کورونا انفیکشن کے 18738 نئے معاملے

 

 

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 18738 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور 18558 مریض صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد بڑھ 43484110 ہوگئی ہے

ملک میں ایکٹو معاملوں کی تعداد میں 140 کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد 1,34,933 ہو گئی ہے۔" دریں اثنا، آج ملک میں 2062179411 کروڑ کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2958617 افراد کو ٹیکے لگائے گئے۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے اتوار کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 18738 نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 4,41,45,732 ہو گئی ہے۔

جہاں اس کے انفیکشن سے 18,558 افراد کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے پاک ہونے والوں کی کل تعداد 43484110 ہو گئی ہے۔

ملک میں ایکٹو معاملوں کی شرح 0.31 فیصد ہے جب کہ صحت یاب ہونے کی شرح 98.50 اور اموات کی شرح 1.19 فیصد ہے۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں تین لاکھ 72 ہزار 910 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور اب کل 87 کروڑ 78 لاکھ سے زیادہ کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔