پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 53256 نئے کیسز

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
کورونا کا اثر اب کم
کورونا کا اثر اب کم

 

 

نئی دہلی: ملک میں جان لیوا اور ہلاکت خیز عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے کیسز میں کمی کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موذی وائرس کے 53256 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور یہ تعداد گزشتہ 88 دنوں میں سب سے کم ہے۔ دریں اثنا اتوار کو 30 لاکھ 39 ہزار 996 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 28 کروڑ 36 ہزار 898 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

 مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 53256 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 29935221 ہوگئی ہے۔ اس دوران 78 ہزار 190 مریضوں کی شفایابی سے اس جان لیوا وبا کو شکست دینے والے مریضوں کی کل تعداد دو کروڑ 88 لاکھ 44 ہزار 199 ہوگئی ہے۔ ایکٹیو کیسز 26 ہزار 356 سے گھٹ کر سات لاکھ دو ہزار 887 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصہ میں 1422 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر تین لاکھ 88 ہزار 135 ہوگئی ہے۔

ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح گھٹ کر 2.35 فیصد، شفایابی کی شرح 96.36 فیصد اور اموات کی شرح 1.30 فیصد ہوگئی ہے۔ جان لیوا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز 345 سے گھٹ کر یہ تعداد اب 135363 رہ گئی ہے۔ دریں اثنا، ریاست مہاراشٹرمیں 9101 مزید مریضوں کی بازیابی کے بعد کورونا وائرس سے شفایاب مریضوں کی تعداد 5719457 ہوگئی ہے، جبکہ 605 مزید مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی مجموی تعداد بڑھ کر 117961 ہوگئی ہے۔

 جنوبی ہند کی ریاست کیرالہ میں اسی عرصے کے دوران ایکٹیو کیسز 924 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 106376 رہ گئی ہے اور 12459 مریضوں کی شفایابی کے ساتھ ہی ریاست میں کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 2690958 ہوگئی ہے، جبکہ112 مزید ہلاکتوں سے بڑھ کر مجموعی تعداد 12060 ہوگئی ہے۔ ریاست کرناٹک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 4059 سے گھٹ کر 126835 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصہ کے دوران 120 مزید مریضوں کی موت کی وجہ سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 33883 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2645735 مریض صحت مند ہوچکے ہیں